میں اس وقت تک عید نہیں مناﺅنگا جب تک پاکستان کے محکوم عوا م کو انکے تاریخی حقوق اور حق حکمرانی حاصل نہیں ہوتا، نواب اسلم خان رئےسانی

0 151

کوئٹہ (امروز نیوز) چیف آف سراوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی نواب اسلم خان رئےسانی نے کہا ہے کہ میں اس وقت تک عید نہیں مناﺅنگا جب تک پاکستان کے محکوم عوا م کو انکے تاریخی حقوق اور حق حکمرانی حاصل نہیں ہوتا، چےئر مین نیب اور اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے خلاف شوشہ وزیراعظم عمران خان کے دفتر سے چھوڑا گیا ہے وہ چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے کچھ لوگوں کا احتساب نہ ہو ،یہ بات انہوں نے اتوار کو ”این این آئی“ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہی ، نواب اسلم رئےسانی نے کہا کہ میں عید پر بلوچستان میں ہونگا لیکن اس وقت تک عید نہیں مناﺅنگا جب تک پاکستان کے محکوم عوام کو انکا تاریخی حق حکمرانی حاصل نہیں ہوتا انہوں نے کہا کہ عید کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اے پی سی میں مدعو کیا گیا تو ضرور جاﺅنگا اور اپنا نقطہ نظر رکھونگا ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ احتساب کے عمل کو مشکوک بنا نے کے لئے وزیراعظم عمران خان کے دفتر سے چےئرمین نیب اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سمیت دےگر ججز کے خلاف شوشہ چھوڑا گیا ہے حکومت کے کچھ لوگوں کا نام کرپشن میں ملوث ہونے پر لیا جارہا ہے جنہیں بچانے کے لئے یہ سب کچھ کیا جارہا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.