مہنگائی کی وجہ سے عوام خودکشیوں پر مجبور ہوئے ہیں ، عبدالحق ہاشمی

0 195

کوئٹہ( امروز نیوز) امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ عمران خان اور حکومت اقوام متحدہ کی تقریر کے سحر اور لذت بے عمل کے ماحول سے باہر آئے قوم کی پریشانیوں ومسائل کاتدارک کریں غربت وبے روزگاری اور مہنگائی کی وجہ سے عوام خودکشیوں وخودسوزیوں پر مجبور ہوئے ہیںحکمران عالمی برادری اور عالم اسلام کے عدم تعاون کی فکر کریں ۔ حکمران اسلام کے فضائل پر ہمیشہ تقریریں کرتے ہیں اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر مثالی نظام دیا جائے ۔ عمران سرکار کی نااہلی اور غیر ذمہ دارانہ حکمرانی نے مہنگائی ،بے روز گاری ،افراط زر ،پیداواری لاگت ناقابل برداشت بنادی ہے ۔سیاسی اور معاشی استحکام کے بغیر دشمن کا مقابلہ مشکل تر ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غریب اور پسماندہ علاقوں اور چھوٹے صوبوں میں وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم اور حکومتی رویے کی وجہ سے احساس محرومی بڑھ رہا ہے ۔غربت ،بے روزگاری تعلیم اور صحت کی سہولتوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے ان علاقوں میں اندر ہی اندر ایک لاوہ پک رہا ہے جو کسی وقت بھی آتش فشاں کی طرح پھٹ سکتا ہے ۔حکمرانوں کو اپنا رویہ درست کرنا ہوگا۔طاقت اور اسلحہ کی بنا پر ملکی وحدت قائم نہیں رہ سکتی ۔ حکومت غریب علاقوں کی تعمیر ترقی کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی ۔ پسماندہ علاقوں کی ترقیاتی کام ہوتے ہیں نہ حکومت کے پاس ان علاقوں کی پسماندگی دور کرنے کا کوئی منصوبہ ہے ۔بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں اندھیروں ،غربت کے ڈیرے ہیں ۔پسماندہ علاقے حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں ۔ان علاقوں میں تعلیم صحت اور روز گار کی سہولتیں ناپید ہیں ۔ بلوچستان زرعی علاقہ ہے مگرزراعت کوبچانے اوراس کی تعمیر و ترقی کی طر ف کوئی توجہ نہیں دے رہا جس کی وجہ سے علاقے میں وفاق کے خلاف غم و غصہ اور نفرت کی فضا میں اضافہ ہورہا ہے ۔ طاقت کی بنا پر ملکی یکجہتی اوروحدت قائم نہیںرہتی ۔ اسی رویے کی وجہ سے ملک ایک بار پہلے بھی دولخت ہوچکا ہے لیکن حکمرانوں نے اس سے کوئی سبق حاصل نہیں کیا۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ فرعون کیلئے موسیٰ پیدا کیا ہے ۔کشمیریوں کی لازوال قربانیاں مودی فرعون کے تکبر کو سمندر میںغرق کردیں گی۔انہوں نے کہا کہ حق خود ارادیت کشمیر یوں کا بنیادی انسانی حق ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.