_بلوچستان مل مالکان کا آٹا سپلائی کرنیوالی گاڑیوں کو روکنے کیخلاف ہڑتال

0 108

کوئٹہ(امروز نیوز)
پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی یقین دہانی کے باوجود کوئٹہ، قلعہ عبداللہ سمیت دیگر علاقوں میں فلو رمل مالکان کی گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو ہم ہڑتال کی کال اور آئندہ کا لا ئحہ عمل طے کرنے پر مجبور ہونگے، اپنے ایک بیان میں ترجمان پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن بلوچستان نے کہا ہے کہ گزشتہ روز سے ہزار گنجی کوئٹہ، سید حمید کراس قلعہ عبداللہ سمیت دیگر علاقوں میں آٹا اور گندم سپلائی کرنے والی گاڑیوں کو بلاجواز گھنٹوں تک روکنے اور پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت خود آٹے اور گند م کی قلت کو پورا کرنے کے لئے اقدامات کرنے سے قاصر ہے جس کے بعد فلو ملز ایسوسی ایشن نے اپنی مدد آپ کے تحت عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے آٹے اورگندم کی بروقت ترسیل اور بندوبست کے اقدامات کا سلسلہ شروع کیا جس کی راہ میں حکومتی مشنری رکاوٹ بن رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کمشنر کوئٹہ کی گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ نہ کرنے کی یقین دہانی کے بعد پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے 27جنوری کی ہڑتال موخر کی اور اسکے ساتھ ساتھ آٹے کی قیمت میں کمی کے لئے بھی اقدامات کئے اور یہ بھی یقین دہانی کروائی کہ ہم آٹااسمگل کرنے کی روک تھام میں بھی تعاون کریں گے۔لیکن ایک بار پھر گندم اور آٹے کی سپلائی کرنے والی گاڑیوں کو بلا جواز روکنے اورپکڑدھکڑ نے ہمیں ہڑتال موخر کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کرنے پر مجبور کردیا ہے پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن بلوچستان یہ واضح کرنا چاہتی ہے کہ اگر پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بند نہیں کیا گیا تو ہم ایک بار پھر ہڑتال کرنے اعلان اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے پر مجبور ہونگے_

Leave A Reply

Your email address will not be published.