سبی میلے سے اتحاد یکجہتی کو فروغ ملتا ہے، چیف سیکرٹری

0 195

سبی(امروز نیوز) چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر نے کہا ہے کہ چاکر خان رند کے نام سے منسوب یہ میلا تاریخی اعتبار سے انتہائی ا ہمیت کاحامل میلہ ہے جہاں ایک جانب مختلف علاقوں سے آئے ہوئے قبائلی معتبرین میں اتحاد و یکجہتی کو فروغ ملتا ہے تو دوسری جانب معاشی اعتبار سے بھی یہ میلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی میلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااس پروقار میلے کے مہمان خصوصی صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی تھے جبکہ دیگر شرکاء میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی،گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی، کورکمانڈر بلوچستان لیفٹننٹ جنرل وسیم اشرف، رکن قومی اسمبلی نوابزادہ خالد مگسی صوبائی وزراء سرداریارمحمدرند ملک نعیم خان بازئی انجینئر زمرک خان مٹھا خان کاکڑ انسپکٹر جنرل پولیس محسن حسن بٹ، انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور، کمشنر سبی ڈویژن سید فیصل احمد ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ ڈی آئی جی سبی پرویزاحمد چانڈیو اور دیگر سول و فوجی حضرات وقبائلی معتبرین کی کثیر تعداد موجود تھی۔چیف سیکرٹری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی والہانہ محبت کی بدولت صوبے میں مالدار زراعت اور دیگر شعبوں کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں جس میں پکے تالاب وہ نالیاں مارکیٹوں کا قیام، قطراتی نظام آبپاشی لائیوسٹاک کی ایکسپو کا کامیاب انعقاد، صوبے میں سڑکوں کا جال صحت تعلیم صحت ثقافت ماہی گیری اور دیگر شعبوں میں یہ منصوبے ایسے ہیں جن کی تکمیل سے صوبے میں ہر شعبے میں ترقی کا انقلاب برپا ہوگا اور لوگوں میں خوشحالی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ذاتی دلچسپی سے کچھی کینال کا منصوبہ جلد پایا تکمیل کو پہنچے گا جس سے صوبے کے سات لاکھ ایکڑ غیر آباد زمین کو قابل کاشت بنایا جائے گا جس کی بدولت زرعی اجناس کے معاملے میں نہ صرف صوبے کی ضروریات پوری ہوگی بلکہ پورے ملک کی ضروریات پوری ہونے کے ساتھ ساتھ باہر ممالک کو بھی برآمد کر کے کثیر زرمبادلہ کمایا جاسکے گا۔انہوں نے کہا کہ ترقی کیلئے امن و امان کا ہونا انتہائی ضروری ہے موجودہ حکومت نے امن و امان کو بہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں جس سے صوبے میں ماضی کی بدولت امن و امان کی صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے۔_

Leave A Reply

Your email address will not be published.