استعفیٰ دینے کی ڈیڈ لائن گزرجانے کے بعد اب عمران صاحب کو ٹی وی سے پتہ چلے گا وہ گھر جاچکے ہیں، مریم اور نگزیب
عوام پر ظلم کرکے ٹی وی سے پتہ چلنے کا مذاق کرنے والے سلیکٹڈ وزیراعظم کو اپنی رخصتی کا اب ٹی وی سے ہی پتہ چلے گا، ترجمان (ن)لیگ
اسلام آباد (امروز ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو خبردارکرتے ہوئے کہاہے کہ استعفیٰ دینے کی ڈیڈ لائن گزرجانے کے بعد اب عمران صاحب کو ٹی وی سے پتہ چلے گا کہ وہ گھر جاچکے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ عوام پر ظلم کرکے ٹی وی سے پتہ چلنے کا مذاق کرنے والے سلیکٹڈ وزیراعظم کو اپنی رخصتی کا اب ٹی وی سے ہی پتہ چلے گا۔ انہوںنے کہا کہ چھ ووٹوں کی بنیاد پر مسلط سلیکٹڈ وزیراعظم کو ٹی وی سے پتہ چلے گاکہ ان کے ظلم کی حکومت عوام نے گرا دی ہے ،آٹا چینی ، فارن فنڈنگ چور سلیکٹڈ وزیراعظم کو اپنے گھر جانے کی اطلاع اب ٹی وی سے پتہ چلے گی ،اڑھائی سال میں ریکارڈ 14000 قرض لینے والے کو اپنے گھر جانے کا پتہ اب ٹی وی سے پتہ چلے گا ۔ انہوںنے کہاکہ ڈالر کی قیمت بڑھنے کا ٹی وی سے پتہ چلنے کا جو جو مذاق عوام سے کرتے تھے، اب وہی عمران صاحب سے ہونے والا ہے ،پٹرول، آٹا چینی دوائی گیس، ایل این جی، بجلی چور عمران مافیا ظلم ، کرپشن اور کمشن کا نشان بن چکا ہے ،اوپن بیلٹ پر سلیکٹڈ وزیراعظم پریشان ہیں کیونکہ اتحادی اورارکان ساتھ چھوڑ چکے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ چیئرمین سینٹ کے انتخاب میں ووٹ پر ڈاکہ ڈالاگیا، مسلم لیگ (ن) کا مطالبہ اس وقت عمران صاحب کیوں نہیں سنا؟،جب اپوزیشن اوپن بیلٹ کی بات کررہی تھی تو اس وقت عمران صاحب تکبر، غرور کا بت بنے رہے ،اب اس لئے چیخیںں نکل رہی ہیں کیونکہ احتساب کے نام پر سیاسی انتقام قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے ،اب چیخیں اس لئے نکل رہی ہیں کیونکہ روزانہ کمشن خور ٹی وی پرآکر جھوٹے کاغذ لہراتا ہے تو عوام چینل تبدیل کردیتے ہیں،کمیشن خور ہی سلیکٹڈ عمران صاحب کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ٹھونکے گا،۔