وزیراعظم عمران خان کا کوئٹہ روانگی کا فیصلہ

0 106

راولپنڈی (امروز ویب ڈیسک) حکومت اور ہزارہ برادری کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ جانے کا فیصلہ کرلیا۔

امروز نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی وزرا علی زیدی، زلفی بخاری، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، بلوچستان کے وزیراعظم جام کمال خان پر مشتمل وفد نے ملاقات کی اور ان سے کامیاب مذاکرات کیے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں اب وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ جانے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ جلد کوئٹہ کے لیے روانہ ہوں گے جس کے لیے ان کے خصوصی طیارے کو تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم دھرنا متاثرین سے ملاقات کریں گے اور انہیں سانحے کے قاتلوں کو پکڑنے کی حکومتی کوششوں سے آگاہ کریں گے اور متاثرین کے لیے مالی پیکیج کا بھی اعلان کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.