دیشا پٹانی نے ٹائیگر شروف کو خرگوش کہہ دیا
ممبئی (امروز ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی نے اپنے دوست اور ساتھی اداکار ٹائیگر شروف کو خرگوش کہہ دیا۔دیشا پٹانی نے ٹائیگر شروف کی 31ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر اداکار کی کچھ تصویریں شیئر کیں
۔مذکورہ تصویروں میں ٹائیگر شروف خرگوش لگ رہی ہیں یعنی یہ تصویریں خرگوش والے فلٹر سے لی گئی ہیں۔دیشا پٹانی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ٹائیگر شروف کو ا±ن کی 31ویں سالگرہ کی مبارکباد دی
۔اداکارہ نے لکھا کہ ’ت±م ہمیشہ خرگوش کی طرح مسکراتے اور چمکتے رہو۔‘ا±نہوں نے اپنی پوسٹ کیپشن میں دل والے اور گلے ملنے والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔