اداروں کے ساتھ جنگ ہوئی تو عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں گا، شیخ رشید

0 241

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان کی اداروں سے جنگ ہوئی تو میں عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہوں گا، کیوں کہ عمران خان کو اس جنگ میں حق بجانب سمجھتا ہوں اور اس کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ 

غیرملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فوج کے ساتھ تمام معاملات اچھے چل رہے تھے اور ہم سب ایک پیج پر تھے، تاہم پھر ایک دم ہمیں نظر لگ گئی، ہماری درمیان غلط فہمیاں پیدا ہوگئیں جو نہیں ہونی چاہئے تھیں، پاک فوج ایک عظیم فوج ہے جو جمہوریت کا فائدہ سوچتی ہے، اور ہرمنتخب حکومت کے ساتھ ہوتی ہے، لیکن کچھ نہ کچھ ایسا ہوا ہے کہ ایم کیوایم اور باپ نے ہمارا ساتھ چھوڑ دیا، آدھی ق لیگ چلی گئی، ہم سے کہیں تو غلطی ہوئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.