حکومت بلوچستان دیرینہ مسائل کو حل کرنے کے لئے سنجیدگی کے ساتھ اقدامات اٹھارہی ہے

0 120

کوئٹہ (امروز نیوز)چیئرمین سینیٹ میر محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے کے لئے سنجیدگی کے ساتھ اقدامات اٹھارہی ہے سی پیک منصوبہ بلوچستان کی ترقی کا ضامن ہے حکومت اس منصوبے کو مکمل کرکے اس کی افادیت کے ثمرات بلوچستان سمیت پاکستان اور دنیا کے لوگوں تک پہنچانے کے لئے کوشاں ہے بلوچستان میں امن وامان سمیت صوبے میں بجلی، گیس اور دیگر شعبون میں درپیش مشکلات کے حل کے لئے سینیٹ کا فورم بھر پور طریقے سے بلوچستان کی آواز کو بلند کرکے مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کریگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف ضلع کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری اور چیف آف یاسین زئی ملک فیصل خان کاکڑ، پی ٹی آئی کے رہنماءسابق رکن قومی اسمبلی سردار عاطف سنجرانی اور دیگر سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر چیئرمین سینیٹ میر محمد صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو اللہ تعالیٰ نے بےش بہا قدرتی وسائل ، معدنیات ، ساحل و سمندر سے نواز رکھا ہے ضرورت اس امر کی ہے ان وسائل کو قابل استعمال لاکر عوام کی فلاح و بہبود اور بلوچستان کی پسماندگی اور عوام میں پائے جانے والے احساس محرومی کو دور کرنے پر صرف کرکے ان کے معیارزندگی کو بہتر بنایا جائے وفاقی حکومت سی پیک منصوبے کو بلوچستان کے لوگوں کی امنگوں کے مطابق مکمل کرنے کے لئے کام کررہی ہے کیونکہ سی پیک منصوبہ بلوچستان کی ترقی کا ضامن ہے اس منصوبے کی افادیت سے بلوچستان پاکستان اور دنیا بھر کے ممالک مستفید ہونا چاہتے ہیں اس لئے ہمیں اجتماعی نوعیت کی سوچ کو پروان چڑھاتے ہوئے بلوچستان کے مسائل کے حل کو یقینی بناتے ہوئے آگے بڑھنا ہوگاانہوں نے کہا کہ میں بحیثیت چیئرمین سینیٹ صوبے کے مسائل کے حل کے لئے ایوان بالا سمیت ہر فورم پر اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا اس کے لئے کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں نے ہمیشہ مسائل کے حل کے لئے آواز اٹھائی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ان مسائل کے حل کو یقینی بنائیں اس موقع پر چیف آف یاسین زئی ، پی ٹی آئی بلوچستان کے ضلعی صدر ملک فیصل کاکڑ نے انہیں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف مسائل سیاسی صورتحال اور امن وامان کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر چیئرمین سینیٹ نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ وہ بلوچستان میں امن کے قیام اور دیگر مسائل کے حل میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے جس پر چیف آف یاسین زئی ، ملک فیصل خان کاکڑ اور میر عاطف سنجرانی نے چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کیا کہ وہ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.