پی ڈی ایم کی تحریک این آر او کیلئے ہے، جو نہیں دونگا، عمران خان

0 172

اسلام آباد (امروز ویب ڈیسک) وزیرِ اعظم عمران خا ن نے کہا ہے کہ سستی بنیادی صحت کی سہولیات کی ہر شہری تک رسائی حکومت کی اولین ترجیح ہے،حکومت سرکاری ہسپتالوں میں نظام کی بہتری کے ساتھ ساتھ نجی ہسپتالوں کو سستی زمین فراہم کرکے اس بات کو یقینی بنانے جا رہی ہے کہ غریب گھرانوں میں بیماری کی صورت میں وسائل کی عدم دستیابی پر کوئی علاج سے محروم نہ رہے۔

وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیرِ صحت پنجاب، ڈاکٹر یاسمین راشد کی ان سے ملاقات کے دوران کیا ۔ملاقات میں معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان بھی شریک تھے ۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے وزیرِ اعظم کو پورے پنجاب کے دو کروڑ بائیس لاکھ خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ کے اجرائ پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیرِ اعظم کی ہدایات کے عین مطابق پنجاب کے 100 فی صد خاندانوں کو بارہ ماہ کے اندر فی خاندان سات لاکھ بیس ہزار کے ہیلتھ لارڈ کا اجرائ مکمل کر لیا جائے گا۔

رواں مالی سال جون تک پنجاب کی 45 فی صد آبادی جس میں ساہیوال اور ڈیرہ غازی خان ڈویڑن کے سات اضلاع شامل ہیں میں ہیلتھ کارڈ کا اجرائ مکمل ہو جائے گا۔باقی اضلاع میں ہیلتھ کارڈ کا اجرائ دسمبر 2021 تک مکمل کرکے پورے پنجاب کو ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کا ہدف پورا کرلیا جائے گا۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے وزیرِ اعظم کو بتایا کہ ہیلتھ کارڈ سے کسی بھی سرکاری اور پینل پر موجود نجی ہسپتالوں سے علاج معالجے کی سہولیات حاصل کی جا سکیں گی۔وزیرِ اعظم نے ان اقدامات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ سستی بنیادی صحت کی سہولیات کی ہر شہری تک رسائی حکومت کی اولین ترجیح ہے.

حکومت سرکاری ہسپتالوں میں نظام کی بہتری کے ساتھ ساتھ نجی ہسپتالوں کو سستی زمین فراہم کرکے اس بات کو یقینی بنانے جا رہی ہے کہ غریب گھرانوں میں بیماری کی صورت میں وسائل کی عدم دستیابی پر کوئی علاج سے محروم نہ رہے۔ دریں اثناءوزیرِ اعظم عمران خان سے مشیر برائے پارلیمانی امور ظہیر الدین بابر اعوان نے بھی ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔بابر اعوان نے وزیرِ اعظم کو سینیٹ اجلاس پر بریفنگ دی. اسکے علاوہ وزارت کی پارلیمانی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک کااین آر او کیلئے ہے جو کسی صورت نہیں دوں گا

،پیر کے روز وزیر اعظم کی سربراہی میں ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم نے ایک بار پھر اپوزیشن پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پارٹی ترجمانوں کو اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینے کی ہدایت کردی،عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم فارغ ہوچکی ہے،یہ اپنی موت آپ مرررہی ہے،حکومت کو پی ڈی ایم سے کوئی خطرہ نہیں،اپوزیشن نے کورونا کے دنوں عوام کی زندگی سے کھیلنے کوشش کی،اپوزیشن کی پوری تحریک این آر او کےلئے ہے جو نہیں دونگا،کمزور معیشت کو درست ٹریک پر لگا دیا ہے

،تمام معاشی اعشاریے درست سمت میں ہیں،وزیر اعظم نے ترجمانوں کو معاشی کامیابیاں اجاگر کرنے کی ہدایت دی،نئے سال میں کارکردگی مزید بہتر کرنے اور ڈیلیوری پر توجہ ہوگی وزیراعظم عمران خان مچھ میں 11 افراد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ایف سی کو ہدایت کی ہے کہ قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے محکمہ داخلہ بلوچستان سے مچھ کوئلہ کان میں پیش آنے والے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ادھر وزیر اعلی بلوچستان جام کمال نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ سیکیورٹی میں کوتاہی کا نتیجہ نہیں ہے جبکہ بلوچستان بار کونسل نے مچھ واقعہ کے خلاف آج عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.