ملک کو جن چیلنجز کا سامنا ہے ان پر قابو پانے کیلئے قومی یکجحتی اور اتفاق رائے ضروری ہے

0 144

اسلام آباد +کوئٹہ (این این آئی)ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی وپاکستان تحریک انصاف کے رہنماء قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ ملک کو جن چیلنجز کا سامنا ہے ان پر قابو پانے کیلئے قومی یکجحتی اور اتفاق رائے ضروری ہے وزیر اعظم عمران خان بلوچستان کی تعمیر وترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں تا کہ صوبے سے غربت پسماندگی بے روز گاری اور ناخواندگی کا خاتمہ کر کے اسے ملک کے دیگر صوبوں کے برابر لایا جا سکے عوام کی موجودہ حکومت سے بہت سی امیدیں اور توقعات وابستہ ہیں جن پر پورا اترنے کیلئے ملکر سنجیدگی کے ساتھ محنت سے کام کرنے کی ضرورت ہے یہ بات انہوں نے گزشتہ روز پا کستان تحریک انصاف بلو چستان کے صدر اور بلوچستان اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے پا رلیما نی لیڈر سردار یا ر محمد رندسے ملاقات کے دوران کہی ،دونو ں رہنما ؤ ں کا بلو چستان کی تعمیر وترقی کے لیے ملکر کا م کر نے کے عزم کا اظہا رکیا ،اتوار کو ڈپٹی اسپیکر کی رہا ئش گا ہ پر ان سے ملا قات کے دوران بلو چستان کے عوام کودرپیش مسائل اور صوبے کی تعمیر وترقی سمیت ملک کی مجمو عی سیا سی و معا شی صورتحال اور با ہمی دلچسپی کے دیگر امو ر پر تبا دلہ خیا ل کیا گیا،دونو ں رہنماؤ ں نے وزیر اعظم پا کستان عمرا ن خان کی قیا دت میں صوبے کی تعمیر وترقی اورعوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ملکر کا م کر نے کے عزم کا اظہا ر کیا،اس مو قع پر گفتگو کر تے ہو ئے ڈپٹی اسپیکر نے بلو چستان میں پا کستان تحریک انصاف کو فعا ل اور مضبوط بنانے میں سردار یا ر محمد رند کی کا وشوں کو سرا ہا،انہو ں نے کہا کہ وزیر اعظم پا کستان عمران خان بلو چستان کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور صوبے سے غر بت ،پسما ندگی،بے روزگاری اور نا خو اندگی کا خاتمہ کر کے اسے ملک کے دیگر صوبوں کے برابر لا نا چا ہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو جن چیلنجز کا سامنا ہے ان پر قا بو پا نے کے لیے قومی یکجہتی اور اتفاق رائے ضروری ہے،انہو ں نے کہا کہ مو جو دہ حکومت سے عوام کو بہت زیا دہ تو قعات وا بستہ ہیں جن پر پورا اترنے کے لیے سخت محنت اور ملکر کا م کر نے کی ضرورت ہے،پا کستان تحریک انصاف بلو چستان کے صدر اور بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پا رلیما نی لیڈر سابق وفاقی وزیرسردار یا ر محمد رند نے وزیر اعظم عمران خان کی بلو چستان کی تعمیرو تر قی میں گہر ی دلچسپی کو سراہا،انہو ں نے ڈپٹی اسپیکر کو بلو چستان میں وفا قی حکومت کی طرف سے جا ری ترقیا تی منصوبوں سے آگاہ کر تے ہو ئے اس اعتما د کا اظہا ر کیا کہ مو جو دہ دور حکومت میں بلو چستان کی محرومیوں کا خاتمہ ہو گا اور صوبے میں ترقی و خو شحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔ انہو ں نے بلو چستان میں تحریک انصاف کو فعا ل اور مضبوط جما عت بنا نے کے لیے اس کی تنظیم سازی کے لیے اٹھا ئے گئے اقدا ما ت سے بھی آگا ہ کیا،قبل ازیں سر دار یا ر محمد رند نے ڈپٹی اسپیکر سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہا ر تعزیت کرتے ہو ئے مر حومہ کی روح کے ایصا ل ثواب اور ان کے درجا ت کی بلند ی کے لیے فا تحہ خوانی کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.