پے درپے کامیابیوں نے مجھے کبھی بھی تکبر او ر غرور میں مبتلا نہیں کیا‘ ماہ نور

0 88

والدہ کا سبق ہے کامیابیوں پر کبھی تکبر نہ کرنا اور کسی کو حقیر نہ سمجھنا ‘ اداکارہ کی گفتگو
لاہور(امروز ویب ڈیسک) نامور اداکارہ ماہ نور نے کہا ہے کہ پے درپے کامیابیوں نے مجھے کبھی بھی تکبر او ر غرور میں مبتلا نہیں کیا بلکہ میں نے جیسے جیسے کامیابی کی منازل طے کی ہیں میرے اندر اتنی ہی زیادہ عاجزی اور انکساری پیدا ہوتی گئی ہے

۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے آج تک جتنے بھی لوگوں کو آگے بڑھتے ہوئے دیکھا ہے ان میں یہ صفت ضرور دیکھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میری والدہ محترمہ نے میری بڑی اچھی تربیت کی ہے اور اس میں یہ بات بھی شامل تھی کہ کامیابیوں پر کبھی تکبر نہ کرنا اور کسی کو حقیر نہ سمجھنا ۔ میری کامیابی میں میری محنت شامل ہے

لیکن اس کا میری والدہ کی دعائیں ہیں جنہیں میں کبھی فراموش نہیں کر سکتی ۔ اگر آج میں ما ہ نو رہوں تو اس کے پیچھے سب سے بڑی سپورٹ میری والدہ کی ہے ،میری دعا ہے کہ خدا کی ذات میری والدہ کا سایہ میر ے سر پر ہمیشہ سلامت رکھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.