اتحادی عمران خان کے ساتھ ہیں ،جب مطمئن نہیں ہوں گے تو علیحدگی اختیار کرلیں گے، شاہ زین بگٹی
اسلام آباد(امروز ویب ڈیسک) بلوچ رہنما شاہ زین بگٹی نے کہاہے کہ اتحادی عمران خان کے ساتھ ہیں ،جب مطمئن نہیں ہوں گے تو علیحدگی اختیار کرلیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ جب مطمئن نہیں ہوں گے
تو علیحدگی اختیار کرلیں گے، جب تک ساتھ کھڑے ہیں تو چھپنے کی ضرورت نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی ارکان کا ووٹ نہ دینا پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے ۔
انہوںنے کہاکہ رولز کے مطابق آپ سینیٹ انتخابات میں رکن کو ووٹ کے حوالے سے پابند نہیں کرسکتے ۔ انہوںنے کہاکہ رولز میں ترمیم چاہتے ہیں تو پارلیمنٹ کرے گا پارٹی نہیں۔