وفاق کے بغیر بلوچستان کے محرومیوں کا ازالہ ممکن نہیں ہے، منظور کاکڑ
کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹرمنظور احمد کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں قائم مخلوط حکومت صوبے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کوشاں ہے ،وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کی ملاقاتوں کے مثبت اثرات مرتب ہونگے ،وفاق کے بغیر بلوچستان کے محرومیوں کاازالہ ممکن نہیں ہے ،بی اے پی کے انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے جلد پارٹی کا جنرل کونسل سیشن طلب کرلیاجائے گا۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا منظوراحمدکاکڑنے کہاکہ بلوچستان حکومت میں شامل جماعتیں صوبے کی ترقی اور خوشحالی خواں ہے اور وفاق کے ساتھ ملکر صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتی ہے وزیراعظم عمران خان کا وفاق کی جانب بلوچستان پر خصوصی تو جہ اور جنوبی اضلاع کے خصوصی پیکج کا اعلان اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ بلوچستان حکومت وفاق کے بہتر تعلقات استوار کرتے ہوئے صوبے کی احساس محرومیاں ختم کرنا چاہتی ہے
جنوبی اضلاع کی طرح شمالی اضلاع کے لئے بھی وفاقی حکومت پیکج کاسوچ رہی ہے انہو ں کہ ماضی میں وفاقی حکومت سے بلوچستان کے حقوق کے لئے جدجہد نہیں کی گئی نہ اور موثر انداز میں آواز اٹھائی گئی وزیراعلی قدوس بزنجو نے حلف اٹھانے کے بعدسب سے پہلی تقریرمیں ہی وفاق سے بلوچستان کی احساس محرومیوں کے خاتمے میں کردادادا کرنے کی بات کی جس کے بعد وچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں وفاق سے بھر کردار ادا کرنے کی درخواست کی جس میں اہم مسلہ اور بجلی گیس اور پانی کا اٹھایا گیا
جس پر وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کی حکومت اور عوام کو یقین دہانی کرائی کے وفاق بلوچستان کو تنہا نہیں چھوڑی ہر ممکن مدد وفاقی حکومت بلوچستان کے ساتھ جاری رکھی گئی ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی انٹرپارٹی الیکشن کے حوالے سے جلد جنرل کونسل سیشن بلارہے ہیں جس کے لئے پارٹی کے سنئیررہنماوں سمیت عہدیداروں سے مشاروت کا سلسلہ جاری ہے۔