عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں بے نقاب ہوچکے ہیں، مولانا واسع
لورالائی( امروز ویب ڈیسک ) جمعیت علماءاسلام بلوچستان کے امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع نے صوبے میں شدید بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے املاک اور زراعت کو جو نقصان پہنچا ہے وہاں پر صوبائی حکو مت سروے کر کے متاثرہ اضلاع کو آفت زدہ قرار دیں
اور تمام سرکاری واجبات کو معاف کرکے متاثرین کو ریلیف فراہم کریں انہوں نے کہا کہ جے یو ائی پورے صوبے کے متاثرین کے مشکلات میں انکے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور صوبائی حکومت سے کہے گی کہ وہ دن رات ایک کرکے متاثرہ اضلاع کے عوام کو بروقت امداد کی فراہمی کو یقینی بنا کر انکے مشکلات کو کم سے کم کرنے میں انکی مدد کریں انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات کا ہمیں صبر وتحمل کے ساتھ حوصلہ رکھنا چاہیئے
انہہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے اور این ڈی ایم اے کو صوبے کے بارشوں اور برف باری سے متاثرہ علاقوں پر نظر رکھیں اور الرٹ رہے تاکہ اس خاص سیزن میں عوام کا کوئی جانی ا مالی نقصان نہ ہو انہوں نے کہا کہ جے یو ائی کے صوبے بھر میں ضلعی تنظیمیں بھی اس صورتحال میں عوام کی مدد کریں انہوں نے کہا کہ عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں بے نقاب ہوچکے ہیں اور وہ اب سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے جانب سے امین اور صادق نہیں رہے انہوں نے بیرونی چندہ بھی چھپا کر قوم اور پارٹی سے جھوٹ بولا ان پر قانون لاگو کیا جائے انہوں نے کہا کہ جے یو ائی ریکوڈک کیس میں عوام کی حقیقی ترجمانی کا حق ادا کریگی ریکوڈک بلوچستان کا اثاثہ ہے
اور اس پر سب سے بپہلا حق بھی بلوچستان کے عوام کا ہے بند کمروں میں کوئی فارمولے طے کرنے کے بجائے صوبائی حکومت اور وفاق صوبے کے حق کو تسلیم کریں اس مسئلہ پر اپنا جمہوری احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک معاشی سیاسی اور اقتصادی پر تباہ ہوتا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ منی بجٹ ائی ایم ایف کے کہنے پر لایا جارہا ہے اپوزیشن اجلاس میں منی بجٹ کو کسی صورت پاس نہیں ہونے دیگی ہم نے اپنی حکمت عملی کو آخری شکل دیدی ہے منی بجٹ سے عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کوپارلیمان میں اکثریت حاصل نہیں ہے وہ فوری طور پر از خود استعفٰی دیں ملک میں شفاف الیکشن ناگذیر ہوچکے ہیں
اور ملک کے مسائل کا واحد حل بھی یہی ہے جب ملک کے ادارے کمزور ہونگے تو اس سے ملک کی بنیادیں کمزور پڑ سکتی ہیں ہم ملک کی معشیت سیاست جمہوریت اور اسلامی نظریئے کو اس طرع نقصان پہنچانے پر اپنی آنکھیں بند نہیں کر سکتے ہم اسکے خلاف ہر محاز پر ڈٹ کر مقابلہ کرینگے حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے پی ڈی ایم کے قائد مولانا فضل ا لرحمان اور میاں نواز شریف میں اتفاق ہوچکا ہے اور عمران خان کی چھٹی کرنے کیلئے آخری فارمولا بھی طے ہوچکا ہے 23 مارچ کو مہنگائی مارچ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گی ویسے ہی حکومت کے خاتمہ کے شروعات شروع ہوچکے ہیں مہنگائی ائی ایم ایف کے کہنے پر کی جارہی ہے عمران خان کی سوچ ہی غلامانہ ہے جو کہ اس طرع کے ملک دشمن اداروں کی ہر بات مان رہے ہیں ا نہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کی بقاءکی جنگ پی ڈی ایم لڑ رہی ہے ملک کی سالمیت کو خطرہ درپیش ہے پاکستان ایک اسلامی نظریئے کے بنیاد پر آزاد کرایا گیا لیکن 73 سال گذرنے کے بعد بھی ہم اس نظریئے کی جنگ لڑ رہے ہیں ملک میں جمہوریت کو آمریت کی شکل میں تبدیل کیا جارہا ہے ملک میں عمران خان کو برائے نام وزیر اعظم سلیکیڈ کیا گیا
انکی ڈوریں کئی اور ہلا رہا ہے ملک کی اسلامی تشخص کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کو ناکام بنا دینگے ائین کا تحفظ ہم کررہے ہیں اسے چھڑنے والوں کو ہر محاز پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑیگا ہم ملک میں ائین قانون اور پارلیمنٹ کی بالادستی کی جنگ لڑ رہے ہیں انہوںنے کہا کہ ملک میں مہنگائی بے روزگاری اور لاقانونیت عروج پر ہے ہرماہ بجلی اور ائل کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کے گلے پر چری پھیری جارہی ہے مہنگائی کے زمہ دار عمران خان ہیں لیکن قربانی کا بکرا عوام کو ٹھرایا جارہا ہے ہم ملک میں سیاسی عدم استحکام اور انتشار سے بچنے کیلئے تحریک کو پرامن انداز میں چلا رہے ہیں