عوام کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرینگے، مولانا ہدایت الرحمن

0 218

ژوب (امروز ویب ڈیسک ) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی اور صوبائی جنرل سیکرٹری و گوادر کو حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن نے کہا ھے کہ عوام کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے بلوچستان کے وسائل پر پشتون بلوچ کا حق ھے جس کے حصول کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے صوبہ پسماندگی کا شکار ھے

یہاں کے عوام صحت تعلیم پینے کے پانی اور روزگار کے مسائل سے دو چار ھیں ہمارے نوجوان تعلیم مکمل کرنے کے بعد ڈگریاں ہاتھوں میں لیے در بدر کی ٹھوکریں کھا رھے ھیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد سے کوئٹہ جاتے ھوئے ژوب میں مختصر قیام کے دوران جماعت اسلامی ژوب کے ضلعی عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقات کے موقع پر کیا عبدالحق ہاشمی اور مولانا ہدایت الرحمن نے کہا کہ افسوس ھے گیس بلوچستان سے نکلتا ھے اور ملک کے کونے کونے تک پہنچا ھے

ملک کے دیگر علاقے گیس سے مستفید ھورھے ھیں مگر بلوچستان کے عوام اس بنیادی سہولت سے محروم ھیں اور یہاں جنگلات کا خاتمہ ھو گیا انھوں نے کہا کہ کارکن حق دو تحریک کا پیغام گھر گھر پہنچا ئے اور عوام کو بیدار کریں تاکہ وہ اپنے بنیادی حقوق کیلئے اٹھ کھڑے ھوں صوبے کے وسائل کے اصل وارث یہاں کے عوام ھیں بارشوں نے گوادر میں تباہی مچا دی بڑے پیمانے پر لوگ متاثر ھیں گوادر کیلئے فی الفور ریسکیو انتظامات کیے جائیں اور گوادر کو آفت زدہ قرار دیکر ریلیف کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں اس موقع پر جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا عبدالناصر کابینہ کے دیگر ارکان اور پارٹی کارکنان بھی موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.