عمران نیازی کو اس کا تکبر اور شرارتی وزیر و مشیر لے ڈوبے : یعقوب ناصر

0 39

کوئٹہ : پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سینئر نائب صدر سردار یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے نظریہ ضرورت کو مسترد کر کے عوام کے دل جیت لیے ہیں، عمران نیازی کو اس کا تکبر اور شرارتی وزیر مشیر لے ڈوبے ہیں،میاں محمد نواز شریف میاں محمد شہباز شریف مریم نوازسمیت اپوزیشن رہنماوں کی بہترین حکمت عملی نے فسطائی حکومت کو ہر محاذ پر شکست دی ہے،نئی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرے گی۔ اپنے جاری کردہ بیان میں سردار محمد یعقوب خان ناصرنے کہا ہے کہ اعلی عدلیہ نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کو غیر ملکی سازش قرار دیتے ہوئے ووٹنگ کو مسترد کرنے کی رولنگ کو غیر آئینی اور اختیارات سے تجاوز قرار دے کر پاکستانی عوام کے دل جیت لیے ہیں۔ عدالت نے ہفتہ کے روز اجلاس بلا کر تحریک عدم اعتماد کی کاروائی مکمل کرنے کا حکم دے کر بھگوڑے عمران خان کی ساری چالیں ناکام بنا دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف میاں محمد شہباز شریف مریم نوازسمیت اپوزیشن رہنماوں کی بہترین حکمت عملی کے باعث فسطائی حکومت کو ہر محاذ پر ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا۔نئی حکومت عوام کو ریلیف مہیا کرے گی سردار محمد یعقوب خان ناصرنے کہا کہ عمران نیازی کو اس کا تکبر اور شرارتی وزیر مشیر لے ڈوبے ہیں۔ سردار محمد یعقوب خان ناصر نے نظریہ ضرورت کے خاتمے کو خوش آمدید کہا مگر 7 مارچ سے 3 اپریل تک مسلسل آئینی اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والوں کو سزا نہ دینے اور عمران خان کی جانب سے سیاسی مقاصد کے لیے تمام اپوزیشن رہنماوں کو غدار کہہ کر کارکنوں کے جذبات بھڑکانے اور انتشار پیدا کرنے کے اقدامات و تقاریر اور جلسے جلوسوں پر مکمل خاموشی اختیار کرنے پر حیرت کا اظہار بھی کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.