پی ڈی ایم خضدار کاجلسہ تاریخی جلسہ ہوگا، شفیق الرحمٰن ساسولی

0 208

خضدار ( امروز ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر شفیق الرحمٰن ساسولی نے پی ڈی ایم کے زیرِاہتمام 27 فبروری کو خضدار میں ہونےوالے جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں 11 فبروری کو بی این پی خضدار کے ضلعی کابینہ و تمام تحصیل صدور و جنرل سیکرٹریز کا مشترکہ اجلاس طلب کیاہے۔

بی این پی ضلع خضدار کے جنرل سیکرٹری عبدالنبی بلوچ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع خضدار کے صدر شفیق الرحمٰن ساسولی کی صدارت میں پی ڈی ایم کے زیرِاہتمام 27 فبروری کو خضدار میں ہونےوالے جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں11 فبروری بروز جمعرات بوقت 12 بجے بمقام ضلعی آفس، بی این پی خضدار کے ضلعی کابینہ اور تمام تحصیل صدور و جنرل سیکرٹریز کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوگا۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر شفیق الرحمٰن ساسولی نے کہاہیکہ پی ڈی ایم خضدار کاجلسہ تاریخی جلسہ ہوگا، بی این پی دیگر پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں سے ملکر جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے ہرممکن کوشش کریگی۔ انہوں نے کہاکہ امیدبالیقین ہیکہ خضدار جلسہ پی ڈی ایم کاز کےعین مطابق نتیجہ خیز ثابت ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.