اڑھائی سال سے سیلیکٹڈ نااہل حکومت عوام پرمہنگائی کے پہاڑ توڑ رہی ہے،نوازشریف

0 75

غربت اور فاقہ کشی دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے،
مہنگائی رکنے کا نام نہیں لے رہی مگر حکومت بجائے ملازمین کے زخموں پر مرہم رکھنے کے، ان پر ڈنڈے برسا رہی ہے
کیا عمران خان اور اس کو مسلط کرنے والے جرنیل جواب دیں گے؟،ٹوئٹ

لندن(امروز ویب ڈیسک )سابق وزیر اعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ اڑھائی سال سے سیلیکٹڈ نااہل حکومت عوام پرمہنگائی کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔غربت اور فاقہ کشی دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں نوازشریف نے سرکاری ملازمین کے احتجاج پر تشدد کے خلاف ردعمل دیتے ہوئے کہا مہنگائی رکنے کا نام نہیں لے رہی مگر حکومت بجائے ملازمین کے زخموں پر مرہم رکھنے کے، ان پر ڈنڈے برسا رہی ہے۔کیا عمران خان اور اس کو مسلط کرنے والے جرنیل جواب دیں گے؟۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.