راکھی ساونت کا ’ غیر ازدواجی تعلق‘ پر اپنے شوہر کے خلاف کیس کرنے کا اعلان

0 30

 ممبئیبھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے کہا ہے کہ وہ اپنے شوہر عادل درانی اور اس کی گرل فرینڈ نیودتہ چندال پر ’غیر ازدواجی تعلق‘ کا کیس کرنے عدالت جارہی ہیں۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے شوہر عادل نے مجھ سے جھوٹ بولا اور چیٹنگ کی، میں اسے نہیں چھوڑوں گی۔

راکھی اور عادل کا جھگڑا اب عدالت پہنچ گیا ہے اور اداکارہ نے گھریلو تشدد کے الزام پر اپنے شوہر کو گرفتار بھی کروایا ہے۔

کیس کی پہلی سماعت کے موقع پر راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے تمام ثبوت اوشیوارا پولیس اسٹیشن میں جمع کرادیئے ہیں اور ان کی مزید تفتیش کی جارہی ہے

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں عدالت اس لئے آئی ہوں تاکہ اپنی طرف کی کہانی بتا سکوں، عادل کو ضمانت نہیں ملنی چاہئے، میں یہاں انصاف لینے آئی ہوں، عادل نے مجھ پر تشدد کیا اور چیٹنگ کی اور اس نے میری رقم بھی چوری کی۔

راکھی نے عادل پر یہ الزام بھی لگایا ہے کہ وہ پیسوں کیلئے غیر مناسب ویڈیوز کی تجارت کرتا ہے، اداکارہ کے مطابق انہوں نے اپنا کیس سائبر کرائم  ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ شیئر کردیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.