عمران خان نے لاپتہ افراد کی بازیابی کا وعدہ کیا جو پورا نہ ہوا : شاہ زین بگٹی
کوئٹہ : جمہوری وطن کے پارلیمانی لیڈر نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا ہے عمران سن لو آج الحمداللہ قوم نے نیا پاکستان کا خواب چھوڑ دیا ہے پرانے پاکستان میں جانے کو ترجیح دیا ہے عمران خان نے ریاست مدینہ کا بات کرکے عوام کو دھوکہ دیا ہے بلکہ اس نے اپنی ریاست مدینہ بنائی ہوئی تھی عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں ترقی اور لاپتہ افراد کی بازیابی کا وعدہ کیا تھا آج عمران خان یہ بتائیں کہ کونسا ایسا کام وطن عزیز کیلئے کیا جو قوم آپ کر فخر کریںان خیالات کااظہار شاہ زین بگٹی نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج جمہوریت کی جیت کے موقع پر بلخصوص پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل جماعتوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جیسے کہ آپ جانتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت ملک کا آئین تھوڑا ہے اور معزز عدلیہ نے آئین پاکستان کو بحال کیا اور جمہوریت کو صحیح ٹریک پر لاکھڑا کردیا ہے اب سیاسی وجمہوری پارٹیوں کا ذمہ داری ہے کہ آئین کی حفاظت ہم سب پر فرض ہے اور جو بھی اس طرح کا آئین کے ساتھ گھناﺅنا حرکت کریگا اس کا بھی انجام عمران خان جیسا ہوگا تحریک انصاف کو یہ تکلیف تھی کہ ملک کے تمام ادارے نیوٹرل تھی اور نہ ان اداروں کا آئین کی بالادستی میں اہم کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ لیکن عمران خان نے آخری دم تک کوشش کی کہ اس عمل سے بچ جائے لیکن عدلیہ سے ڈر کر اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے استعفیٰ دیا عمران خان ریاست مدینہ کا بات کرکے عوام کو دھوکہ دیا ہے بلکہ اس نے اپنی ریاست مدینہ بنائی ہوئی تھی عوام کی منہ سے روٹی کا نوالہ چھینا ہے عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں ترقی اور لاپتہ افراد کی بازیابی کا وعدہ کیا تھا آج عمران خان یہ بتائیں کہ کونسا ایسا کام ملک کے مفاد میں کیا ہے جو قوم آپ پر فخر کریں عمران خان کہتے ہیں کہ اپوزیشن غدار ہے یہ کب سے آپ کے پاس سرٹیفکیٹ آیا ہے کہ آپ کسی کو غدار بنائیں پاکستان تحریک انصاف پارٹی نے تاریخ میں ملک کیلئے کوئی جان کا نظرانہ دیا ہے ہمارے تو آباﺅاجداد سمیت سیاسی وجمہوری پارٹیوں کے سربراہوں نے پابند سلاسل سمیت جان کی قربانیاں وطن عزیز کیلئے دی ہیں انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں خالی کاغذ لہرانے سے کچھ نہیں ملے گا اورپاکستان تحریک انصاف کا 10لاکھ مجمعہ کہا ہے الحمداللہ قوم نے نیا پاکستان کا خواب چھوڑ دیا ہے پرانے پاکستان میں جانے کو ترجیح دیا ہے۔