حکومت پر تنقید کرنیوالی مشی خان عمران خان کی پرانی تقریر سُن کر رو پڑیں

0 33

پاکستان تحریک انصاف کے دورِ حکومت کے دوران  بارہا مہنگائی اور کرپشن کے خلاف آواز اٹھانے والی مشی خان عمران خان کی حکومت ختم ہونے کے بعد افسردہ ہیں۔

مشی خان نے اپنے انسٹاگرام اور ٹوئٹر  اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں آنکھوں سے آنسو جاری ہیں۔

ویڈیو کے عقب میں سابق وزیراعظم عمران خان کی ایک تقریر سنی جاسکتی ہے۔

اداکارہ کی مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہے جس پر کچھ صارفین نے انہیں صبر کرنے کی تلقین کی اور مشی کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کی۔

ایک صارف نے وائرل ویڈیو پر تبصرہ کیا کہ یہ وہ ہی خاتون نہیں ہیں جنہوں نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو ملک میں مہنگائی کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا تھا؟

ساتھ ہی صارف نے کہا کہ عمران خان نے اس ساری صورتحال سے یہ حاصل کیا ہے کہ جو لوگ ان کے خلاف تھے اب ساتھ کھڑے ہیں، عمران خان کیا لیڈر ہیں، وہ بلاشبہ لاکھوں میں ایک ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.