وفاقی و صوبائی حکومتیں لوگوں کو پانی و صحت کی سہولیات دیں : نواب محمد اسلم رئیسانی

0 20

کوئٹہ : سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان و چیف آف ساراوان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں، تیل و گیس کمپنیاں ڈیرہ بگٹی و خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو پانی و صحت کی سہولیات دیں۔ عمران خان وفاقی حکومت کو خود کی گرفتاری کیلئے اکسا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کیا نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہا کہ بلوچستان و وفاقی حکومتیں اور تیل گیس کمپنیاں ضلع ڈیرہ بگٹی اور دوسرے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں قبائلیوں کے لیے پینے کا صاف پانی کی فراہمی اور ڈاکٹروں کی ٹیمیں تشکیل دیں تہ کہ وہاں دورہ کر کہ عوام کو صحت کی ہر ممکن سہولت فراہم کریں اور ہر ممکن مدد کریں، انہوں نے کہا کہ چپڑاسی ہو تو شیخ رشید جیسا ہو چھپا ہوا راستہ کا دروازہ کھول کہ کھڑا ہے، اب دیکھنا یہ ہے پہلے چپڑاسی جائے گا یہ عمران خان ۔ انہوں نے کلیم شریف سمیت تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کر دیا ۔ عمران خان وفاقی حکومت کو خود کی گرفتاری کیلئے اکسا رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.