راکھی ساونت کے اسلام قبول کرنے پر ان کے بھائی کا ردعمل سامنے آگیا

0 149

 ممبئیبھارتی اداکارہ اور رقاصہ راکھی ساونت کی عادل درانی سے شادی اور اسلام قبول کرنے کی خبروں پر اس کے بڑے بھائی کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

راکھی ساونت کے بھائی راکیش نے انڈین میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اُن کی نجی باتیں ہیں، میاں بیوی کی باتیں ہیں لیکن اگر راکھی نے یہ کیا ہے تو سوچ سمجھ کر کیا ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ ہم سب فیملی والے پریشان ہیں، راکھی سب سے چھوٹی ہے اور پوری زندگی اس نے بہت دکھ دیکھے ہیں۔

راکیش نے مزید بتایا کہ بگ باس میں رتیش نے راکھی کو استعمال کیا جس کا اسے بہت دکھ اور پریشانی ہوئی، اسی لئے راکھی نے اس مرتبہ شادی کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں خبریں سامنے آئیں کہ راکھی ساونت نے اسلام قبول کرکے اپنا نام فاطمہ رکھا ہے اور اس نے عادل درانی سے نکاح کرلیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.