فاطمہ ثناء شیخ نئی فلم میں اندرا گاندھی کا کردار ادا کریں گی
ممبئی (امروز ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ فاطمہ ثناءشیخ اپنی نئی آنے والی فلم میں سابق بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی
۔اداکار وکی کوشل نے انسٹا گرام پر ساتھی اداکارہ فاطمہ ثناءشیخ، سانیا ملہوترا اور ہدایتکار میگھنا گلزار کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’یہ ہمارے لیے بہت خاص دن ہے
کیونکہ ہم اپنے ڈائریکٹر میگھنا گلزار کی سالگرہ منا رہے ہیں‘۔انہوں نے لکھا کہ’اور اس کے علاوہ ہم اپنی نامور خواتین سانیا ملہوترا کو سِلو مانیک شا اور فاطمہ ثناءشیخ بحیثیت اندرا گاندھی اپنی سام بہادر فیملی خیرمقدم کررہے ہیں‘۔