گوادر اور اسکے لوگوں کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ گوادر ہمارا قیمتی اثاثہ ہے گوادر اور اسکے لوگوں کی ترقی ہماری اولین ترجیح اور ہماری حکومت کی مربوط پالیسی کا اہم حصہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل)کے پارلیمانی وفد سے بات چیت کرتے ہو? کیا جس نے رکن صوباءاسمبلی میر حمل کلمتی کی سربراہی میں ان سے ملاقات کی اس موقع پر دیگر امور کے علاوہ گوادر کی ترقی اور مسائل کے حل سے متعلق معاملات پر تفصیلی بات چیت کی گئی وزیراعلی نے کہا کہ انہیں گوادر کے عوام اور انکے مفادات بےحد عزیز ہیں
انہوں نے اپنے سابقہ دور حکومت میں بھی گوادر شہر کے ترقیاتی منصوبوں کو گودر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ترقیاتی پروگرام میں شامل کرایا تھا اور اب جب سے ہماری حکومت قائم ہوئی ہے ہماری تما م تر توجہ گوادر کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے زریعہ وہاں کے عوام کو پانی بجلی اور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی،غیر قانونی ٹرالنگ کے مستقل بنیادوں پر خاتمہ کے زریعہ مقامی لوگوں کے روزگار و حقوق کے تحفظ اور سرحدی تجارت کے آغاز سے وہا ں کے لوگوں کے زریعہ معاش کے فروغ کی جانب مرکوز ہے جسکے لی? بھرپور عملی اقدامات کی? جا رہے ہیں
وزیراعلءنے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے گوادر کے مسائل کا نوٹس لینا انتہائی خوش آئند امر ہے جس سے گوادر کے وفاقی حکومت سے متعلق مسائل کا حل بھی یقینی ہو گا اور وفاقی و صوبائی حکومتیں مشترکہ لائحہ عمل کے زریعہ گوادر کی ترقی اور وہاں کے عوام کی خوشحالی کو یقینی بنائیں گی۔