صباء قمر، احسن خان اور میکال ذوالفقار ڈرامہ سیریل ”فراڈ “میں اکٹھے نظر آئینگے
لاہور(امروز ویب ڈیسک)معروف اداکارہ صبا ءقمر، احسن خان اور میکال ذوالفقار ڈرامہ سیریل ”فراڈ “میں اکٹھے نظر آئیں گے ۔اس ڈرامے کی کہانی زنجیبل عاصم شاہ نے تحریر کی ہے اور اسے آئی ڈریم انٹرٹینمنٹ کی جانب سے پروڈیوس کیا جائے گا۔ثاقب خان کی ہدایات میں بنائے جانے والے اس ڈرامے کو نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا جس کی حتمی تاریخ تاحال سامنے نہیں آئی۔اداکار ہ صباءقمر کے بعد اداکارہ امیکال ذوالفقار نے بھی انسٹاگرام پر اپنے نئے ڈرامے کا اعلان کیا۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ صرف وقت بتائے گا کہ وہ دوسروں کو دھوکہ دے گا یا لوگ اسے دھوکہ دیں گے۔اس ڈرامے کے ذریعے احسن خان اور صبا ءقمر طویل عرصے بعد اسکرین پر ساتھ نظر آئیں گے۔انہوں نے آخری مرتبہ زی فائیو کی فلم مومل رانو میں کام کیا تھا۔صبا ئءقمر، احسن خان اور میکال ذوالفقار اس سے قبل 2011 میں ڈرامہ سیریل پانی جیسا پیار میں بھی ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔
ثاقب خان کی ہدایات میں بنائے جانے والے اس ڈرامے کو نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا جس کی حتمی تاریخ تاحال سامنے نہیں آئی۔اداکار ہ صباءقمر کے بعد اداکارہ امیکال ذوالفقار نے بھی انسٹاگرام پر اپنے نئے ڈرامے کا اعلان کیا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ صرف وقت بتائے گا ۔