ہمیں زندگی کوجینا ہے تو خوشی کے بہانے تلاش کرنا ہوں گے ‘ ریشم

ہمیں زندگی کوجینا ہے تو خوشی کے بہانے تلاش کرنا ہوں گے ‘ ریشم

اداس اور مایوس ہونے سے پریشانی دورنہیں ہو تی،سوچنے سمجھنے کی صلاحیت بھی ختم ہو جاتی ہے‘انٹرویو
لاہور ( امروز ویب ڈیسک) ناموراداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ دوسروں سے تعلق توڑنے اوران میں عیب تلاش کرنے سے پہلے انسان کو اپنی ذات کاضروراحاطہ کرناچاہیے ، اگرآپ کسی کی جانب سے رابطہ نہ کرنے پر تعلق توڑنے کاسوچتے ہیںتوایک بار یہ ضرور سوچیں آپ نے اس سارے عرصے میں اس سے کتنی باررابطہ کیا ہے کیونکہ تالی دونوںہاتھوں سے بجتی ہے۔

ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ اگر آپ خود کو دوسروں سے الگ کرنااورمایوس اور اداس رہنا چاہیں تو اس کے ہزار بہانے ہیں لیکن یہ رویہ درست نہیں ،یہ ضرور ہے کہ آج کا دوربہت مشکل ہے لوگو ں کو بے پناہ مسائل کا سامنا ہے لیکن ہمیں زندگی کوجینا ہے تو خوشی کے بہانے تلاش کرنا ہوں گے اورپھر دیکھیں آپ کی زندگی میں کیسی خوشگوارتبدیلی آتی ہے ۔ اداس اور مایوس ہونے سے آپ کی پریشانی دورنہیں ہو سکتی

بلکہ اس سے آپ کادماغ ماﺅف ہو جائے گا اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیت بھی ختم ہو جاتی ہے ۔ ریشم نے کہا کہ خودبھی خوش رہیں اور اپنے حلقہ احباب میںایسے لوگوں کا اضافہ کریں کیونکہ یہی لوگ کچھ سالوں بعد آپ کے دیرینہ دوست بن جاتے ہیں۔
٭

اپنا تبصرہ بھیجیں