یونس کیھتران کی وفات سے سیاسی خلاء پیدا ہوئی ہے۔ سردار اختر مینگل
کوئٹہ (امروزنیوز)
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اخترجان مینگل ،سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹرجہانزیب جمالدینی ،سینئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ، مرکزی نائب صدر پرنس آغا موسیٰ جان بلوچ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری چیئرمین لعل جان بلوچ، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری میر نذیر احمد بلوچ، انفارمیشن سیکرٹری ورکن قومی اسمبلی آغا حسن بلوچ، فنانس سیکرٹری وبلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ملک نصیراحمد شاہوانی ،مرکزی لیبر سیکرٹری چیئرمین منظور بلوچ،کسان ماہی گیر سیکرٹری ڈاکٹر عزیز بلوچ ،خواتین سیکرٹری ورکن صوبائی اسمبلی زینت شاہوانی ،ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ ،پروفیشنل سیکرٹری ڈاکٹر عبدالغفور بلوچ ،پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے اراکین نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی ،سردارنصیراحمد موسیانی ،میر عبدالرئوف مینگل ،ساجد ترین ،غلام نبی مری ،میر مراد مینگل ،حمید ساجنا ،سردارحق نواز بزدار،باڑ جمیل احمد دشتی نے بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع بارکھان کے سینئر رہنماء یونس کھیتران کو بلوچ قوم ،قومی حقوق وتحریک کیلئے دی گئی قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ مرحوم نے نہایت ہی سیاسی ،نظریاتی اور علمی حوالے سے بلوچستان قومی تحریک کے فکری ونظریاتی ساتھی تھے جنہوں نے اپنی تمام زندگی بلوچ قوم اور بلوچستان کے قومی حقوق کی جدوجہد کیلئے گزاری ،مرحوم نے اپنے سیاسی کیریئر کاآگاز بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے پلیٹ فارم سے کیا،اس کے بعد وہ عملی طورپر بلوچستان کی قومی تحریک سے وابستہ ہوکر سیاسی ،جمہوری انداز میں قومی حقوق کیلئے موثر انداز میں آواز بلند کی اور قومی حقوق کیلئے جدوجہد کی خاطر کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا، کسی بھی تحریک میں مخلص سیاسی کارکنان قومی پارٹیوں میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کی دن رات انتھک جدوجہد اور قربانیوں کے بدولت قومی تحریک عوام میں فعال اور مقبول ہوتے ہیں ۔یونس کھیتران نے ضلع بارکھان میں پارٹی کو فعال اور متحرک کرنے کیلئے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیااور ان کی جدوجہد اورقربانیاں پارٹی کارکنوں کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتے ہیں جنہیں کبھی بھی فراموش نہیں کیاجاسکتا، ماسٹر شیر محمد کھیتران ،وڈیرہ گلزار کھیتران کے انتقال کے بعد یونس کھیتران کی وفات سے بارکھان میں جو سیاسی خلا پیدا ہوئی ہے انہیں پورا کرنے میں بہت وقت لگے گا،یہ پارٹی کے وہ بانی اور بنیادی رہنماء تھے کہ جنہوں نے اپنے علاقے میں پارٹی کوفعال اور مضبوط کرنے میں کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیابیان میں یونس کھیتران کے ناگہانی وفات پر گہرے دکھ وافسوس کااظہار کرتے ہوئے مرحوم رہنماء کی جدوجہد اور خدمات کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مرحوم کی ناگہانی وفات کو بلوچ قوم اور پارٹی کیلئے بڑا نقصان اور سانحہ قراردیااوراللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحوم کو اپنے جوا ر رحمت میں جگہ اور پسماندگان کو صبروجمیل عطاء فرمائے ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭