پی ٹی آئی استعفوں کے باوجود قومی اسمبلی کے 3 اہم عہدوں کی خواہاں

0 163

 اسلام آبادپاکستان تحریک انصاف اپنے کئی اراکین کے استعفوں کی منظوری کے باوجود قومی اسمبلی کے تین اہم عہدے لینے کی خواہشمند ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) اور پارلیمانی لیڈر کے معاملے پر اسپیکر راجا پرویز اشرف سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں پارٹی رہنماؤں پرویز خٹک اور عامر ڈوگر کو ٹاسک  دیا گیا ہ

پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف سے آج رابطہ کیاجائے گا اور ان کی دستیابی کے مطابق ہی ملاقات کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اسپیکر قومی اسمبلی سے 3 عہدے پی ٹی آئی کو دینے کا مطالبہ کرے گی۔

تحریک انصاف کا مؤقف ہے کہ 35استعفے منظور  ہونے کے باوجود پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں بڑی اپوزیشن جماعت ہے، اسی لیے اسپیکر سے اپوزیشن لیڈر ، چیئرمین پی اے سی اور پارلیمانی لیڈر کے عہدے پی ٹی آئی کو دینے کا مطالبہ کیاجائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.