رپورٹس کے مطابق فروری میں امریکی ساکر کی گورننگ باڈی اور خواتین کی ٹیم نے تنخواہ کے تنازعہ کو حل کرنے کے لیے معاہدے کا اعلان کیا تھا تاہم اب فیڈریشن نے دونوں ٹیموں کو اگلے یونین کنٹریکٹ میں یکساں طور پر معاوضہ دینے اور اس سلسلے میں خواتین کی ٹیم کو 22 ملین ڈالرز (back pay) کے طور پر ادا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ امریکی خواتین فٹبال ٹیم پلیئرز ایسوسی ایشن کی صدر بیکی سوربرون کا کہنا ہے کہ ‘ہم امید کرتے ہیں کہ اس معاہدے سے نہ صرف مساوی تنخواہ کی فراہمی بلکہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی تربیت اور کھیل کے ماحول کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی’۔ واضح رہے کہ 2020 میں امریکی عدالت نے خواتین فٹبال ٹیم کو مرد فٹبالرز کے برابر معاوضہ دینے کی درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے کر خارج کردی تھی۔

0 148

لاہور : پاکستان کے معروف اداکار شان شاہد نے کہا ہے کہ پاکستان کو خوشحال اور پرامن بنانے کا خواب تعبیر کا منتظر ہے۔

شان شاہد نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک مونو کروم فوٹو شیئر کی ہے۔اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ خواب حقیقت بننے کا منتظر ہے۔اُنہوں نے مزید لکھا کہ عمران خان ہمیں اس راستے پر لے جائیں گے جو ہمیں ہماری منزل ایک خوشحال، پرامن، محب وطن پاکستان تک لے کر جائے۔

خیال رہے کہ اداکار شان شاہد، عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد سے ان کی بھرپور حمایت کرتے نظرآرہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.