مولانا صاحبزادہ کمال الدین سے مولانا عطاء اللہ شاہ بخاری ایڈوکیٹ کی ملاقات

0 208

لورالائی جمعیت علماء اسلام کے صوبائی نائب امیر رکن قومی اسمبلی مولانا صاحبزادہ کمال الدین سے لورالائی کے ایک پارٹی وفد نے مولانا عطاء اللہ شاہ بخاری ایڈوکیٹ کی قیادت میں اسلام آباد میں ملاقات کی ۔انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا ملک میں کسی کے ساتھ انتقامی سیاسست کے قائل نہیں شہباز گل نے فوج میں بغاوت اور انہیں اکسانے کی بات کرکے اپنے لئے مشکلات خود پیداکیں۔

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ملک میں پارلیمنٹ آئین و قانون کی حاکمیت وبالادستی چاہتی ہے ،ہم گالی بداخلاقی کی سیاست کے قائل نہیں شہباز گل ہر وقت ملک کے مخالف سیاسی رہنماوں کے خلاف بد اخلاقی کیا کرتے تھے جو انہوں نے بویا وہ آج وہی کاٹ رہے ہیں ،تاہم انکے ساتھ قانون کے مطابق سلوک وبرتاو ہونا چاہیے تشدد کی قانون میں کوئی اجازت نہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو قانون کی پکڑ نے بری طرع جکڑ لیا ہے وہ اداروں کو خواہ مخواء سیاست میں گھسیٹنے کی کوشش کر رہے ہیں جو کہ نہیں ہونے دینگے ۔انہوں نے کہا کہ آئین میں تمام اداروں کا کردار بڑا واضح ہے اسی کے مطابق عمل ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ملک میںپارلیمانی نظام جمہوریت چلنا چاہیے دوسرے آپشن سے ملک میں جمہوریت ڈی ریل ہوسکتا ہے ملک میں عام الیکشن آپنے وقت پر دو ہزار 23 میں ہونگے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کی معاشی تباہی کے ساتھ سیاسی بحرانوں میں بھی اضافہ کیا جب ملک میں ڈالر گرتا ہے اور ہمارا روپیا اوپر جاتا ہے وہ ملک میں احتجاج کی کال دے دیتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سے سوا ل کرتا ہوں کہ آپ نے سی پیک کس کے اشارے پر رول بیک کیا اور چین کو ناراض کیا اسکا جواب اس کو ہر صورت دینا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سمیت انکے پارٹی کا ٹولہ ممنوعہ فنڈنگ اور چوری میں ملوث ہیں چوری خود کرتے ہیں اور الزام پی ڈی ایم کے رہنماوں کو دیتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کی بقاء کو اپنے اقتدار سے نہ جوڑیں کہ فارن فنڈنگ کیس میں اب عمران خان کا بچنا مشکل ہے انکے نااہلی کیلئے حکومت ہر قانونی طریقہ استعمال کر رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ میں اسرائیل بھارت اور دیگر یورپی ممالک سے فنڈنگ ثابت ہو چکی ہے جبکہ عمران خان کے گھر کا نو سال تک گھر کا کرایہ امریکہ دیتا رہا ہمیں اب وہ کس منہ سے آزادی کا درس دے رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے اپنی کمپنی میں اپنے بیٹے سے صرف تنخواہ نہیں لی جس پر وہ عمر بھر کیلئے نااہل ہو گئے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی بہتری کو دیکھتے ہوئے اور سیاسی استحکام آنے پر پی ٹی ائی لیڈران ہواس باختہ ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.