نواب اسلم رئیسانی کوجے یو آئی میں شمولیت کی دعوت دی ہے فیصلہ انہوں نے کرنا ہے

0 114

کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم موجودہ حکومت کے خلاف دھرنے کے حوالے سے چاروں صوبوں کی قیادت کے رابطوں میں ہے عوام کو نجات دلائینگے امریکہ نے افغانستان میں شکست کھائی انہیں اپنے ظلم کا جواب دینا ہوگا خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج نے ثابت کردیا کہ2018کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی

افغانستان کے وزیر خارجہ نے مجھ سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا سو ہم مل لیے ان خیالات کااظہار انہوں نے پیر کو ساراوان ہاﺅس میں چیف آف ساراوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمعیت علماءاسلام (ف) کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری صوبائی امیر مولانا عبدالواسع ،رکن قومی اسمبلی صلاح الدین ایوبی، مولانا سرور ندیم، دلاور خان کاکڑ ودیگر بھی موجود تھے جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھاکہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم خان رئیسانی کا تعلق بلوچستان کے اہم سیاسی وقبائلی گھرانے سے ہے نواب صاحب انتہائی جان دیدہ آدمی ہے

وہ ملک اور بلوچستان کی سیاست پر گہری نظر رکھتے ہیں انہوں نے آج جو چائے پلائی اس میں بہت زیادہ مٹھاس تھاصحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ وہ طالبان کے سیاسی حامی ہیں وہ دنیا کے پیچھے نہیں چلتے کہ ہم امریکہ کے غلام پرویز مشرف جیسے نہیں ہیں بلکہ ہم طالبان کے ساتھ اصولوں پر مبنی تعلقات رکھتے ہیں افغانستان کے وزیر خارجہ نے مجھ سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا سو ہم مل لیے امریکہ نے جن طالبان کو سقوط کے وقت دہشت گرد قرار دیا اور انہیں جنیوا انسانی حقوق کے چارٹر میں نہ آنے کا کہا انہی کے ساتھ امریکہ نے مذاکرات کیے اور اب افغانستان میں طالبان کی حکومت ہے وہ ایک ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان آئے ہیں امریکہ کو گوانتاناموبے ،شبرغان اور دیگر جیلوں میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا حساب دینا ہوگا

ایک اور سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی طرف مارچ کے حوالے سے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے قائدین کے درمیان رابطے جاری ہیں بلکہ اویس احمد نورانی جلد سندھ میں ،میں خیبر پشتونخوا میں ،محمود خان اچکزئی بلوچستان میں جبکہ شہباز شریف پنجاب میں مارچ کی تیاری کے حوالے سے دیگر جماعتوں کے قائدین کے ساتھ رابطے کررہے ہیں ابھی تک ہمارے پاس مارچ تک ایک دو مہینوں کا وقت ہے انہوں نے کہا کہ خیبرپشتونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علماءاسلام نے تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر شاندار کامیابیاں سمیٹی ہیں بلکہ وقت اورحالات نے ثابت کیا ہے کہ 2018کے اہم انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی جمعیت علماءاسلام نہ صرف پہلے خیبرپشتونخوا کی سب سے بڑی سیاسی قوت تھی بلکہ اب بھی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے لیکن نادیدہ قوتیں اس کی راہ میں رکاﺅٹیں بنتی ہے ہم ایک مذہبی جماعت سے تعلق رکھتے ہیں

مگر مقتدرا کو خوف ہے کہ یہ اگر برسراقتدار آگئے تو امریکہ اور مغربی دنیا کا رد عمل کیا ہوگا طالبان کو بھی امریکہ اور مغربی دنیا دہشت گرد کہتے رہے لیکن بلآخر وہ ان کے ساتھ بیٹھے اور صلح کی ایسے میں ہم کیوں اقتدار میں نہیں آسکتے اب اُس سوچ کو شکست ہوچکی ہے ہم موجودہ سلیکٹیڈ حکمرانوں سے بہتر اندازاس ملک کو چلاکر دکھائیں گے جمعیت علماءاسلام کے کسی بھی منتخب نمائندے یا عہدیدار کے خلاف کرپشن کا کوئی الزام نہیں سیاستدانوں کو بدنام کرنے اور ان کی تذلیل کیلئے بے بنیاد الزامات کا وطیرہ اپنا گیا ہے ہم کہتے ہیں کہ جو لوگ سیاستدانوں کو کرپٹ سمجھتے ہیں وہ لوگ ان سیاستدانوں سے ہزار گناہ زیادہ کرپٹ ہیں بلوچستان میں وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں ہمیشہ تحریک عدم اعتماد کو سپورٹ کرتی ہے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے خلاف اپنی ہی پارٹی کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی اتنے زیادہ اراکین مفت میں میری جھولی میں آئے تو ہم کیوں انکار کرینگے

فیض کے اثرات یہاں بھی نظر آرہے ہیںایک سوال کے جواب مولانا فضل الرحمن نے شعر پڑھتے ہوئے کہا کہ کچھ اور بڑھ گئے ہیں اندھیرے تو کیا ہوا ۔۔۔۔۔انہوں نے کہا کہ خیبرپشتونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج نے واضح کردیا ہے کہ موجودہ حکومت جعلی اور سلیکٹڈ ہے ۔ اس موقع پر چیف آف ساراوان وسابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے اپنی میڈیا سے اپنی مختصر گفتگو میں کہا کہ مولانا فضل الرحمن خود ہی کہہ چکے ہیں کہ ہماری پھلائی گئی چائے میں مٹھاس کچھ بڑھ کر تھی

Leave A Reply

Your email address will not be published.