فضل الرحمان نے مجھے اور عمران خان کو قتل کی براہ راست دھمکی دی ہے، شیخ رشید
سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے اپنی تقریر میں مجھے اور عمران خان کو براہ راست قتل کی دھمکی دی ہے۔
پشاور میں اپنے ویڈیو بیان میں سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آج پنجاب پولیس کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے گیٹ بند کئے گئے یہ پہلی قسط ہے، ابھی دوسری قسط آنی باقی ہے، اور جو چور سمجھتے ہیں کہ ایف آئی اے میں اپنا پراسیکیوٹر لگا کر شہبازشریف اور حمزہ پر فرد جرم عائد نہیں ہونے دیں گے یہ ان کی بھول ہے، تھوڑے دن انتظار کریں 31 مئی تک اہم فیصلے آنے والے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نے مارگلہ تھانہ میں 22 افراد کے اجرتی قاتل کے خلاف درخواست جمع کرادی ہے، یہ مجھےقتل کروانا چاہتا ہے، اور ملک میں انتشار چاہتا ہے، لندن سے نوید نامی نوجوان نے 22 افراد کے قاتل کے خلاف بیان دیا ہے ہم اسے بھی بلا رہے ہیں اور اسے بھی تحقیقات کا حصہ بنائیں گے، پاکستان کی فوج عظیم جانباز اور جانثار ہے وہ اپنے لوگوں پر گولی نہیں چلائے گی تشدد نہیں کرے گی۔