پنجاب اسمبلی کے اجلاس پر شوبز ستاروں کا ردعمل

0 194

کراچی: گزشتہ روز ہونے والاپنجاب اسمبلی کا اجلاس عوام سمیت شوبز شخصیات کی  توجہ کا  بھی مرکز بنا ہوا ہے جس پر ستاروں کی جانب  دلچسپ ردِعمل سامنے آرہے ہیں۔

پاکستان شوبز  انڈسٹری کی کئی نامور شخصیات ملکی سیاسی صورتحال  پر تشویش  کا اظہار کر رہے ہیں۔

اداکارہ ایمن خان نےاپنی انسٹا اسٹوری میں  نجی  نیوز چینل کا کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’یہ پاکستان کے لئے افسردگی کا دن ہے، اللہ ہمارے ملک کو محفوظ رکھے‘۔

گلوکار فرحان سعید  نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے ٹوئٹ میں  لکھا کہ’ حیرت انگیز اورناگوار بات ، قوم کے فیصلے کو بار بار کیسے چیلنج کر سکتے ہیں، یہ سیاست نہیں ہے اگر کوئی اس پر فخر کر رہا ہے‘۔

پاکستان کے معروف لکھاری خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ عوام کے ووٹ کی کوئی ویلیو نہیں ہے۔

اداکارہ مایا علی نے چوہدری شجاعت کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیا جبکہ اداکارہ زارا نور عباس نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو بہادر ترین قرار دیا۔

اداکار احسن محسن اکرام نے اپنی پوسٹ میں سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ جس طرح عمران خان کے وقت رات 12 بجے عدالتیں کھلی تھیں اس طرح اب بھی کھولی جائیں۔

فیروز خان نے اپنی  سپریم کورٹ سے امیدیں لگاتے ہوئے کہا کہ ’ تمام نگاہیں اب سپریم کورٹ کی جانب ہیں‘۔

علاوہ ازیں  عمران خان کی  ہمیشہ مخالفت کرنے  کی وجہ سے شہ سُرخیوں  کا حصہ بنی رہنے والی اداکارہ عفت عمر نے ایک ٹیوٹ میں لکھا کہ ’میری پارٹی ، میری مرضی ، شجاعت حسین‘۔

عفت عمر نے مریم نواز کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’ سازشی جعلی خط سے شروع ہونے والا گیم اصلی خط پر ختم  ہواالحمداللہ‘۔

سازشی جعلی خط سے شروع ہونے والا گیم اصلی خط پر ختم
الحمداللہ@MaryamNSharif apko bahut Mubarak♥️

Leave A Reply

Your email address will not be published.