حکومت عوام کو تعلیم، صحت، روزگار کے مواقع اور ترقی دینے کیلئے پرعزم ہے، طور اتمانخیل
لورالائی( امروز ویب ڈیسک ) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماءصوبائی وزیر صنعت و حرفت حاجی محمد خان طور اتمان خیل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ باجوڑ میں چار پاک فوج کے اہلکاروں کی شہادت کی پر زور مذمت کرتا ہوں اس طرع کے بزدلانہ حملوں سے ہماری افواج کے حوصلے پست نہیں ہوسکتے اور نہ ہی ہم اس طرع کے حملوں سے گھبرانے والے ہیں انہوں نے کہا کہ تمام واقعات میں بھارت ملوث ہے
اور دہشت گردوں کو سپورٹ کر رہا ہے بھارت پاکستان کو کمزور نہ سمجھیں ہم نے ہمیشہ بھارت کو کڑا جواب اور عبرتناک شکست سے دو چار کیا ہے پاکستان ایک ناقابل تسخیر ایٹمی ملک ہے وزیر اعظم عمران خان نے ٹی ٹی پی کو ہھتیار ڈالنے کی صورت میں عام معافی کا اعلان کو بھی خوش آیند قرار دیا انہوں نے کہا کہ بھٹکے ہوئے لوگ راہ راست پر آجائیں اپنے ملک کی تباہ کاری و بربادی کا ہر گزحصہ نہ بنیں دہشت گرد ہھتیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو کر ملک اور بلوچستان کی خدمت کریں
حکومت انکے لیئے اسانیاں پیدا کرنے اور انھیں عام معافی دینے پر بھی غور کرسکتی ہے انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے حکومت عوام کو تعلیم صحت صاف پانی کی فراہمی روزگار کے مواقع اور ترقی کے سفر میں عوام کو شامل کرنے کیلئے پرعزم ہے انہوں نے کہا کہ عوام ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور امن کو تباہ کرنے والوں کے خلاف حکومتی کوششوں کا ساتھ دیں
حکومت عوام کی منتخب کردہ ہے اور ہم اپنے آپکو عوام کے سامنے ہر وقت جوابدہ سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ لورالائی کو ترقی دینے کا سفر جاری ہے الیکشن 2023 تک عوام کے بیشتر اجتماعی مسائل کو حل کرنے میں عوام کے دعاوں اور اللہ کے نصرت سے کامیاب ہوجاونگا ۔