شیخ رشید سمیت 9 پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت منظور

0 116

ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے شیخ رشید سمیت تحريک انصاف کے 9 رہنماؤں کی عبوری ضمانت منظوری کرلی۔

اسلام آباد میں دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود 20 اگست کو شہباز گل کے حق میں ریلی نکال کر سڑک بلاک کرنے کے الزام میں گزشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف نیا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں درج کیا گیا، مقدمے میں عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے 19 رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سمیت تحریک انصاف کے 9 رہنماؤں نے آج عبوری ضمانت کيلئے اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت سے رجوع کیا۔

تحریک انصاف کے فیصل جاوید، صداقت عباسی، علی اعوان، فیصل واوڈا، شہزاد وسیم، سیف اللہ خان، راجہ خرم، مراد سعید اور سابق وزیر شیخ رشید نے سیشن عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کی، جس میں استدعا کی گئی کہ ضمانت کی درخواستیں منظور کی جائیں۔

تمام رہنماؤں نے درخواست میں مؤقف پیش کیا ہے کہ پی ٹی آئی کی ریلی پرامن تھی، ہمارے خلاف مقدمہ بے بنیاد ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ ہمارے خلاف مقدمے میں درج تمام دفعات قابل ضمانت ہیں، ضمانت کی درخواستيں منظور کی جائیں۔

ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے درخواستوں پر سماعت کی۔ اور عدالت نے تمام ملزمان کو 20، 20 ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ضمانت منظور کرلی۔

عدالتی حکم کے مطابق فیصل جاوید، صداقت عباسی، علی اعوان، فیصل واوڈا شہزاد وسیم، سیف اللہ خان اور راجہ خرم کو 7 ستمبر تک ضمانت مل گئی ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی 9 ستمبر تک عبوری ضمانت منظور کی گئی ہے۔

ملزمان کیخلاف تھانہ آبپارہ میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.