شیخ رشید کا اس مہینے بجلی کا بل کتنا آیا ؟

0 71

ملک بھر میں عوام بجلی کے بل پر شدید برہم ہیں وہیں شیخ رشید کا بل بھی ہزاروں میں آیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جس جگہ سیلاب نہیں آیا وہاں شہباز شریف کا عذاب آیا ہوا ہے۔ وہ منحوس گھڑی تھی جب آصف زرداری نے شہباز شریف کو دھکا دیا۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت جتنی 4 برسوں میں بدنام ہوئی اتنی موجودہ حکومت 4 چار مہینوں میں ہوئی، ہر جگہ بجلی کے بل جلائے گئے، لوگوں کے پاس کرایہ نہیں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوٓں نے بتایا کہ اس مہینے ان کے گھر کا بجلی کا بل 60000 ہزار روپے آیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ قومی اثاثوں اور سلامتی کا دفاع قوم کے جوش اور جذبات سے کیا جاسکتا ہے، کوئی شخص اداروں سے بڑا نہیں اور کوئی ادارہ پاکستان سے بڑا نہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اداروں کی نہیں چند لوگوں کی خواہش ہے کہ کسی کو اہل کیا جائے اور عمران خان کو نااہل کیا جائے اور اس میں یہ ناکام ہوں گے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ تشدد سے کچھ نہیں بنتا، جو اصلی اور نسلی ہے جس کو ملک پر فخر ہے وہ سچ کے ساتھ کھڑا ہے۔

بعد ازاں اپنی ٹوئٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ جوبائیڈن نے جو ٹرمپ پردہشتگردی کے الزام لگاۓ، اس کے چیلوں نے وہ ہی الزام عمران خان پر لگائے۔

شیخ رشید نے کہا کہ عقل کے اندھوں نے عمران خان پر عدم اعتماد کیا جبکہ ساری قوم نےاس پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ PDMعمران خان کو دیوار سے لگانے کی بجائے خود دیوار میں چن گئی ہے۔حکمران انجام کا انتظار کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.