رشید کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے

0 108

اسلام آباد :
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے ہیں

۔انہوں نے مزید بتایا کہ وفاقی وزیر کو آج اسپتال سے ڈسچارج ہونے کی اجازت مل جائے گی۔شیخ رشید میں 08 جون کو کورونا کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے تھے۔

شیخ رشید احمد کو بظاہر کورونا کی کوئی علامات نہیں تھی تاہم وہ آئسولیشن میں چلے گئے تھے۔تاہم پھر شیخ رشید کی طبعیت بگڑ گئی تھی۔ شیخ رشید ملٹری ہسپتال راولپنڈی میں زیرعلاج تھے۔

شیخ رشیدکے بھتیجے اور ممبر قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق نے بتایا تھا کہ وفاقی وزیر شیخ رشید کے پھپھڑے کورونا سے 10 فیصد متا ثر ہوئے ہیں، شیخ رشید کو اب انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل نہیں کیا گیا، ان کے جسم میں آکسیجن کا تناسب 92 فیصد ہے، ڈاکٹروں نے رپورٹس کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔

بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کو اب آکسیجن پر بھی منتقل کرنے کی ضرورت نہیں پڑی اور ان کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو ٹیلیفون کیا تھا، وزیراعظم نے جلد صحت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا، شیخ رشید نے کہا تھا کہ علاج سے مطمئن ہوں، جلد شفایاب ہو جاؤں گا۔

وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور دیگر سیاسی رہنماوں نے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے رابطہ کر کے ان کی خیریت دریافت کی تھی اور ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی گئی تھی۔

۔قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کاکرونا ٹیسٹ پوزیٹو آیا۔ جس کے بعد سابق وزیر اعظم نے خود کو گھر میں آئیسو لیٹ کرلیا

۔ترجمان مسلم لیگ (ن)کی رہنما مریم اور نگزیب نے تصدیق کی کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کورونا کا ٹیسٹ کرایا

Leave A Reply

Your email address will not be published.