صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کا اداکار اسماعیل تارا کے اِنتقال پر اظہارِ افسوس

0 81

اسلام آبادصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان شوبز کے معروف اداکار اور کامیڈین اسماعیل تارا کے اِنتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔

نامور فنکار اسماعیل تارا گزشتہ روز 73 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے تھے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  نے مرحوم کی اداکاری اور مزاح کے شعبے میں خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی۔

صدر مملکت نے کہا کہ اسماعیل تارا ایک اچھے اداکار اور کامیڈین تھے، انہوں نے اپنی اداکاری سے مسکراہٹیں اور خوشیاں بکھیریں۔

صدر مملکت  عارف علوی نے غمزدہ خاندان سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے  ان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

علاوہ ازیں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، وفاقی وزیر شازیہ عطا مری اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے اسماعیل تارا کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اسماعیل تارا کی نمازِ جنازہ بعد نمازِ جمعہ پہاڑی مسجد شہید ملت روڈ میں ادا کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.