عالیہ بھٹ کی ماں بننے کے بعد اسٹیج پر رقص کی پہلی وڈیو وائرل

0 93

 ممبئیبھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کی ماں بننے کے بعد اسٹیج پر رقص کی پہلی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ایک ویڈیو میں عالیہ کو ایوشمان کھرانا اور اپارشکتی کھرانا کے ساتھ آر آر آر کے گانے ’ناچو ناچو‘ پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارت کے لیجنڈری فلمساز راج مولی کی بلاک بسٹر آر آر آر میں عالیہ بھٹ نے بھی ایک اہم کردار ادا کیا تھا۔

عالیہ بھٹ کے مداح اداکارہ کی خود اعتمادی اور توانائی کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ عالیہ بھٹ کو دیکھو، صرف چار ماہ قبل اس خاتون نے ایک بچے کو جنم دیا ہے اور اب یہ رقص کررہی ہے، اس کے مقابل کوئی نہیں آسکتا۔

واضح رہے کہ بلاک بسٹر فلم آر آر آر کو رواں برس 95 اکیڈمی ایوارڈز کیلئے بھی نامزد کیا گیا تھا اور اس فلم نے پوری دنیا میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.