عائشہ گلالئی کاعمران خان کیخلاف غداری کامقدمہ درج کرنےکیلئےچیف جسٹس کوخط

0 222

سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف غداری کا مقدمہ دائر کرنے کا مطالبہ کردیا۔

چیف جسٹس کو لکھے گئے خط میں عائشہ گلالئی نے استدعا کی ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف ازخودنوٹس لے کرغداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف پر پابندی عائد کرکے عمران خان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا جائے۔

عائشہ گلالئی نے الزام لگایا کہ سابق وزیراعظم فوج سمیت ملکی اداروں پربے بنیادالزام لگا رہے ہیں، عمران خان پاک فوج کوسیاست میں گھسیٹ کر خانہ جنگی چاہتے ہیں۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان بار بار نیوٹرل کا لفظ استعمال کرکے اداروں کو دھمکا رہے ہیں، ایسے حالات میں ملکی سالمیت کیلئے خاموش نہیں بیٹھنا چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.