اداکار شان کا شاہد آفریدی پر طنز

0 103

اداکار شان شاہد نے شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ سنبھالنے پر مبارک باد دینے پر شاہد آفریدی کو طنز کا نشانہ بنایا ہے۔

اداکار شان شاہد کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو اپنے سیاسی خیالات کا برملا اظہار کرتے ہیں، وہ سوشل میڈیا پر عمران خان کے حامی کے طور پر دیکھے جاتے ہیں۔

گزشتہ روز ٹوئٹ میں شان شاہد نے کہا کہ کچھ کرکٹرز نے شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ سنبھالنے پر مبارک باد دی تھی لیکن اب وہ اتنے خاموش ہیں کہ آپ انہیں روتے ہوئے سن سکتے ہیں۔

 

شان کی ٹوئٹ پر جہاں ان کے حمایتیوں سے لبیک کہا وہیں چند ایسے بھی تھے جنہوں نے اداکار کو دوسروں کی رائے کا احترام کرنے کی بھی تلقین کی۔

پراؤڈ مسلمہ نامی صارف نے کہا کہ اظہار رائے کا حق سب کو ہے، جس طرح آپ عمران خان کو پسند کرتے ہیں ایسے ہی وہ جس کی چاہیں تعریف کریں، اگر کسی کو لفافہ کہنا ہے تو پھر اس بہتان پر ثبوت بھی دینے پڑیں گے۔

مائرہ نامی ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا کہ ہمیں دوسروں کے نکتہ نظر کا احترام کرنے کی ضرورت ہے۔ ہر کسی کو انتخاب کرنے کا حق ہونا چاہیے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.