کلی شیان میں پروٹیکشن بند کاکام شروع، علاقہ مکینوں نے ثناء بلوچ کا شکریہ ادا کیا

0 83

خاران (امروز ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و رکن صوبائی اسمبلی واجہ ثناء بلوچ کی فنڈ سے کلی شیان میں پروٹیکشن حفاظتی بند کا کام آج باقائدہ شروع کیا گیا وہاں کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اس موقع پر بی این پی کلی شیان کے سینر رہنما عابد حسین نوتانی علاقائی معتبرین حاجی سید سلام شاہ حاجی نزیرآحمدشاہ سید عبدلقدوس شاہ سید نعیم شاہ حاجی برکت شاہ حاجی عبدلستار نوتانی حاجی حسین بخش شاھوانی حاجی غلام یاسین شاہ سید محمد عظیم شاہ مستری عرض محمد حسنی جاوید شاہ اور دیگر لوگ موجود تھے سید سلام شاہ نے ایم پی اے خاران واجہ ثناء بلوچ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ثناء بلوچ اپنی انتخابی مہم کے وعدوں کی مکمل پاسداری کررہاہے الیکشن کے دوران کلی شیان کے عوام سے پروٹیکشن بند کا وعدہ کیا تھا آج اپنی وعدے کو پورا کرتے ہوے کام کا آغاز کردیا انہوں نے کہا ثناء بلوچ واحد عوامی نماہندہ ہے بچٹ بنانے کے دوران اپنی عوام سے راے لیاجاتاہے میں آلیان شیان کے عوام کی طرف سے ایم پی اے خاران واجہ ثناء بلوچ حاجی سمیع اللہ بلوچ اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے تمام زمہ داروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنوں نے کلی شیان کو حفاظتی 35لاکھ روپے کا حفاظتی بند مہحیا کیا حاجی نذیر آحمد شاہ نے بات چیت کرتے ہوے کہا کہ ماضی کی سیلابوں نے ہمشہ کلی شیان کو نقصان پہنچایا بارش کے دوران ہمارے لوگوں کو اللہ تعالیٰ کے سوا کوہی چارہ نہیں تھا آج ثناء بلوچ نے ایک حقیقی نمائندہ ہونے کا ثبوت دیتے ہوے کلی شیان کے بنیادی مساہل کو حل کرتے ہوے ایک حقیقی نماہندہ ہونے کا ثبوت دیا اس موقعہ پر موجود تمام علاقائی معتبرین نے ایم پی اے خاران واجہ ثناء بلوچ اور حاجی سمیع اللہ صاحب کا شکریہ ادا کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.