الیکشن سے پہلے جھاڑو پھر جائے گی

0 128

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ الیکشن سے پہلے جھاڑو پھر جائے گی ،اس اپوزیشن میں کوئی دم نہیں ،عمران خان پانچ سال پورے کریں گے، 120 دن میں 120 عدالتیں سب گند ختم کردیں گی، شہباز شریف ان کی پارٹی کے آدمی ہیں جو وہ بولیں گے وہ وہی کریں گے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جنرل باجوہ اورعمران خان نےچین میں ایم ایل ون کے لیے محنت کی، اس ماہ ایکنک سے ایم ایل ون پاس ہو جائے گا، ایم ایل ون کے بغیر ریلوے حادثات ختم نہیں ہو سکتے۔

ریلوے ٹریک لوگوں کیلئے ڈیتھ ٹریک بن چکا، سیکرٹری کو فارغ کرنا ہوگا، چیف جسٹس

انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون پر کوئی ریلوے کراسنگ نہیں ہوگی، 7 گھنٹے میں کراچی سے لاہور پہنچ جائیں گے، اس سال ایم ایل ون پر کام شروع ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے کا تمام ڈھانچہ نیا بننے جا رہا ہے، ایم ایل ون ہی بعد میں بلٹ ٹرین ٹریک بن جائے گا، ڈیڑھ لاکھ افراد اس پر کام کریں گے، ایم ایل ون کی تعمیرمیں 90 فیصد لیبر پاکستان کی ہوگی، 10 فیصد انجینیئرز چین سے آئیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.