الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ، ہر کسی کو اس کے سامنے آنے کا حق ہے ، شیخ رشید

0 189

مدارس کے بچے اگر لائے گئے تو پھر قانون حرکت میں آئے گا،561مدارس کے بچے تعلیم حاصل کریں انکو اسلام آباد میں آنے کی ضرورت نہیں
اسلام آباد(امروز ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے ہر کسی کو اس کے سامنے آنے کا حق ہے ،مدارس کے بچے اگر لائے گئے تو پھر قانون حرکت میں آئے گا،561مدارس کے بچے تعلیم حاصل کریں انکو اسلام آباد میں آنے کی ضرورت نہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزارت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،شیخ رشید احمد نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے سامنے پی ڈی ایم کے سامنے احتجاج پر بات کی الیکشن کمیشن آئینی ادارہ یے ہم ان کو فری ہینڈ دیں گے،کوئی کنٹینر بھی یے لیکن یاد رہے یہاں اہم ملکی ادارے ہیں،مولانا سے کہتا ہوں آپ نے بالاآخر بیچ منجدھار پھنس جائیں گے،شیخ رشید نے حلوہ کھلانا ہے اور وہ وعدہ ہم پورا کریں گے،براڈ شیٹ سے متعلق سوال پر جواب میں کہا کہ براڈ شیٹ پانامہ کا پارٹ ٹو ہے ،آج کے احتجاج میں اگر مولانا مدارس کے بچوں کو لائے تو یہ بات واضع ہے کہ اسلام آباد میں 561 مدارس ہیں ان کے بچوں کو نہیں آنے دیں گے،اگر کسی نے قانون ہاتھ میں لیا تو کارروائی ہوگی،عمران خان کو کہا دینی مدارس اسلام کے مینار ہیںلیکن مولانا صاحب پھنسنے جارہے ہیں ان کا کچھ نہیں بننا ،منی لانڈرنگ کا کیس بھی ان کے گلے پڑے گا،سوال کے جواب میں کہا کہ پی ڈی ایم والوں کو کہتا ہوں پہلی بار کسی کو ریڈ زون میں آنے کی اجازت مل رہ ی ہے ،ڈرانا نہیں چاہتا لیکن جڑنواں شہروں مین 15دسمبر سے ہائی الرٹ جاری یے،انہوںنے کہا کہ جس اسمبلی پر فضل الرحمٰن نے لعنت بھیجی اسی مین ان کے ممبران حصہ لے رہا ہے ،ختم نبوت کے لیے میں نے آواز اٹھائی اسرائیل کے لیے ریلیاں نکالیں ہم تسلیم نہیں کریں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.