بلوچستان کو باقی صوبوں سے زیادہ ترقی دینگے، وزیراعظم
نوشکی/کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے ایف سی اور رینجرز کی تنخواہوں میں 15فیصد اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں ترقی سے دہشت گردوں کو شکست دیں گے، پاکستان فوج نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کو دہشت گردی سے نجات دلانے میں مدد کی، وفاقی حکومت سب سے زیادہ منصوبے بلوچستان میں لگا رہے ہیں جس سے صوبے کو فائدہ ہوگا۔ چمن سے کراچی تک سڑک کی توسیع کے لیے پیسے مختص کر دیے ہیں اس سے بلوچستان کو فائدہ ہوگا مہنگائی صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں بلکہ پوری دنیا میں مہنگائی کا سیلاب آیا ہے
یہاں تک کہ امریکہ اور برطانیہ جیسے ممالک کو بھی اس کا سامنا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کونوشکی میں سیکورٹی اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں وفاقی وزرا ءشاہ محمود قریشی، شیخ رشید احمد، فواد چودہری، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری، وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، آئی جی ایف سی، صوبائی وزرا اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کو اعلی فوجی حکام نے نوشکی اور پنجگور حملے سے متعلق بریفنگ دی۔وزیراعظم عمران خان نے ایف سی اور رینجرز کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کی آمدنی بڑھانے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔منگل کو نوشکی میں فوجی اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا
کہ مہنگائی صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں بلکہ پوری دنیا میں مہنگائی کا سیلاب آیا ہے یہاں تک کہ امریکہ اور برطانیہ جیسے ممالک کو بھی اس کا سامنا ہے۔ہمیں احساس ہے کہ تنخواہ دار طبقہ تکلیف میں ہے، کوشش ہے کہ معاشی حالات بہتر ہوں اور لوگوں کی آمدنی میں اضافہ ہوا۔عمران خان نے سکیورٹی اہلکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ملک کو کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا۔دنیا بھر میں مہنگائی عروج پر ہے اور جب بھی معاشی حالات بہتر ہوتے ہیں تو پسماندہ علاقوں میں بہتری لائیں گے۔عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں جنگ کے بعد کسی اور فوج کو دہشت گردی کی کارروائیوں کی وجہ سے درپیش بے مثال چیلنجز کا سامنا اس طرح نہیں کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فوج نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کو دہشت گردی سے نجات دلانے میں مدد کی۔چین کے دورے کا حوالہ دیتے ہوئے
وزیر اعظم نے کہا کہ پہلا فیز مکمل ہوگیا ہے، اب جو معاہدہ کیا گیا ہے اس میں چینی صدر شی جن پنگ کے ہمیں یقین دہانی کروائی ہے کہ اس سے سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو ہوگا۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)کا دوسرا مرحلہ صنعتکاری، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور زراعت کا ہے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ چین ہم سے کئی گناہ زیادہ زرعی فصلیں پیدا کرتا ہے اور اگر پاکستان کی آدھی پیداوار میں آدھا اضافہ بھی ہوجائے تو پاکستان اناج برآمد کرنے والا ملک بن جائے گا۔خیال رہے وزیر اعظم عمران خان اور چیف آف آرمی اسٹاف نوشکی اور پنگجور میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے والے جوانوں کے ساتھ دن گزارنے منگل کونوشکی پہنچے ہیں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم کو اعتماد ہے کہ پاکستان میں کسی بھی قسم کی دہشتگردی کامیاب نہیں ہوگی سی پیک کے دوسرے مرحلے میں صنعتکاری ،انفارمیشن ٹیکنالوجی اور زراعت کی بہتری کی طرف جائیں گے جس سے سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو ہوگا، موجودہ حکومت نے بلوچستان میں سب سے زیادہ ترقیاتی منصوبے اور فنڈز دئےے ہیں
چمن سے کوئٹہ اور کراچی تک ہائی وے بنایا جارہا ہے، بلوچستان کو اتنی ترقی دیں گے کہ عوام بیرون ملک بیٹھے دشمن اور دہشتگردوں کی بات نہیں سنیں گے ، ایف سی اور رینجرز کی تنخواہوں میں 15فیصد اضافہ کردیا گیا ہے، کاروباری کمپنیوں نے ریکارڈ منافع کمایا ہے وہ اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں،حکومت تنخواہ دار طبقے کی آمدن بڑھانے کی کوشش کریگی۔ یہ بات انہوں نے نوشکی میں فوجی جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر وفاقی وزراءشاہ محمود قریشی، شیخ رشید احمد، فواد چوہدری ، گورنر بلوچستان سید ظہور آغا، وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باوجوہ، کمانڈر 12کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، مشیر قومی سلامتی معید یوسف بھی موجود تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی تمام جمہوری حکومتوں نے بلوچستان میں اتنے ترقیاتی کام یا فنڈز نہیں لگائے جتنے ہماری حکومت نے لگائے ہیں البتہ کئی دفعہ فوجی حکومت نے صوبے میں زیادہ ترقیاتی کام کئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت چمن سے کوئٹہ اور کراچی تک ہائی وے بنا رہی ہے اس کے لئے رقم مختص کردی گئی ہے
اس سے بلوچستان کے لوگوں کو فائدہ ہوگا انہوں نے کہا کہ بلوچستان بڑا صوبہ ہے یہاں فاصلے زیادہ اور آبادی کم ہے وزیر اعظم نے فرنٹیئر کور (ایف سی ) اور پاکستان رینجرز کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے ملک کے معاشی حالات کو وہاں تک لے جائیں کہ لوگوں کی آمدنی میں اضافہ کرسکیں،دہشت گردی کے خلاف پاک فوج نے جو جنگ لڑی ہے دنیا میں ایسی جنگیں کہی نہیں لڑی گئیں،پوری قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے، قوم کو اعتماد ہے پاکستان میں کسی قسم کی دہشت گردی کامیاب نہیں ہوسکتی،ہم بلوچستان پر خاص توجہ دے رہے ہیں۔جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نوشکی اور پنگجور کے حملوں کے شہدا اور دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے والے مسلح افواج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج نے جو جنگ لڑی ہے دنیا میں ایسی جنگیں کہی نہیں لڑی گئیں، اس سے پاک فوج کو تجربہ بھی حاصل ہوا۔
انہوںنے کہاکہ میں پاک فوج کے جوانوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ پوری قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے، ہماری قوم کو اعتماد ہے کہ پاکستان میں کسی قسم کی دہشت گردی کامیاب نہیں ہوسکتی۔وزیر اعظم نے اس موقع پر ایف سی اور رینجرز کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا طوفان سارے دنیا میں آیا ہوا ہے، ہمارے پاس تو وسائل کی کمی ہے لیکن برطانیہ اور امریکا جیسے ممالک جو خود نوٹ پرنٹ کر سکتے ہیں وہاں چالیس سال سے زائد مہنگائی کی لہر آئی ہوئی ہے۔عمران خان نے کہا کہ مجھے اندازہ ہے کہ تنخواہ دار طبقہ تکلیف میں ہے، میری پوری کوشش ہے کہ ہم ملک کے معاشی حالات وہاں تک لے جائیں کہ جہاں ہم لوگوں کی آمدنی میں اضافہ کرسکیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ کاروباری افراد اور تاجروں کو بہت نفع ہوا ہے