بلوچستان کے نوجوانوں کو صلاحیتیں منوانے کے لیے وسائل اور مواقع فراہم کریں گے، قاسم سوری

0 183

کوئٹہ(امروز نیوز)ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ صوبے کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لئے وسائل اور مواقع فراہم کئے جائیں موجودہ حکومت بلوچستان کے کھیل اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر انہیں مواقع فراہم کرے گی موجودہ حکومت وزیراعظم عمران خان کے وڑن کے مطابق مسائل کے حل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ہنہ جھیل میں واقع بلوچستان کی پہلی بین لااقوامی کینوئنگ روئنگ اور سیلنگ مرکز حیات درانی واٹر سپورٹس اکیڈمی کے دورہ کے موقع پر شرکاءسے خطاب اور گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر کشتی رانی سپورٹس اکیڈمی کے بانی و سربراہ صدارتی ایوارڈ حسن کارکردگی حیات اللہ خان درانی سمیت دیگر بھی موجود تھے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ پاکستان میں کینوئنگ کے کھیل کو پاکستان کینو اینڈ کایاک فیڈریشن کی زیر نگرانی ہنہ جھیل میں نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنے پر حیات اللہ درانی اور ان کی ٹیم کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو عوام کے سامنے اجاگر کرنے کے لئے مواقع اور وسائل فراہم کئے جائیں وزیراعظم عمران خان کی قیادت اور وڑن کے تحت صوبے کے کھیل اور کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے لئے مواقع فراہم کررہے ہیں اور بلوچستان میں کھیلوں سے وابستہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کی حوصلہ افزائی کی جائے گی انہوں نے بین الاقوامی سطح پر وطن عزیز پاکستان کا نام کینوئنگ کے کھیل میں روشن کرنے اور اس سال اٹلی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر قومی چیمپئن محمد ابوبکر درانی کو اعلیٰ کارکردگی ایوارڈ سے نوازا گیا انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو ہر سطح پر حوصلہ افزائی کرنے کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کرے گی اس موقع پر حیات اللہ خان درانی نے اکیڈمی کے زیر اہتمام گزشتہ 33 سالوں کے دوران منعقدہ کینوئنگ روئنگ اور سیلنگ کے ہونے والے قومی اور بین الاقوامی تربیتی کیمپ اور کشتی رانی کے مقابلوں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اکیڈمی کے زیر اہتمام مختلف پروگراموں کے ذریعے نوجوان نسل کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے اور ان میں جذبہ حب الوطنی کو فروغ دے کر صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے یہ فریضہ ملک و قوم کی خدمت کے جذبے سے سرانجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کشتی رانی مرکز میں تربیت حاصل کرنے والے اور مقابلوں کے لئے کھلاڑیوں کو لاکھوں روپے مالیت کی مہنگی کشتیاں اکیڈمی کی جانب سے مفت فراہم کی جاتی ہیں اس موقع پر بانی اکیڈمی حیات اللہ خان درانی نے مہمان خصوصی کو یادگاری شیلڈ پیش کرتے ہوئے مہمان خصوصی شرکائ اور سیکورٹی کے موثر اقدامات کرنے پر ہنہ لیک ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حکام اور کارکنوں کا شکریہ ادا کیا گیا اور مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.