سلیکٹڈ اور مسلط کردہ حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں، مولانا عبدالواسع
کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک) جمعےت علماءاسلام بلوچستان کے صوبائی امےر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ سلےکٹڈ اور نااہل حکمرانوں کی غلط خارجہ و داخلہ پالےسےوں ملک تباہی اور بدحالی کی طرف گامزن ہے موجودہ نااہل، سلیکٹڈ اور مسلط کردہ حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں پی ڈی ایم کے قائدین اور کارکنوں کے حوصلے مقدمات، روکاوٹوں اور ڈرانے دھکمانے سے پست نہیں کئے جاسکتے مالیاتی پالیسی تو یہ ہے
کہ عمران خان نے پاکستان اور پاکستانی عوام کو آئی ایم ایف کے ساتھ گروی رکھ دیا ہے جوکہ اس قوم کیلئے کسی لمحہ فکریہ سے کم نہیں‘ےہ بات انہوں نے مختلف وفود سے بات چےت کرتے ہوئے کہی‘ مولانا عبدالواسع نے کہاکہ پاکستان ڈےموکرےٹک موومنٹ 23مارچ کو اسلام آباد کی طرف مہنگائی مارچ ہوگا پی ڈی اےم اور جمعےت علماءاسلام بلوچستان بھرپور شرکت کرے گی اور بلوچستان سے قافلے کی صورت مےں اسلام آباد کی طرف روانہ ہو گا کےونکہ موجودہ نااہل، سلیکٹیڈ اور مسلط کردہ حکمرانوں سے چھٹکارے کا وقت آگیا ہے پی ڈی ایم کے قائدین اس ملک کے 22کروڑ عوام کی قسمت کی جنگ لڑ رہے ہیں
اور اس جنگ میں عوام پی ڈی ایم کے قائد کا ساتھ دیں انہوں نے کہاکہ عمران خان اومی کرون کورونا سے زیادہ خطرناک ہے کیونکہ ان کی حکومت میں خارجہ، داخلہ پالیسیاں بری طرح ناکام ہے اور مالیاتی پالیسی تو یہ کہ عمران خان نے پاکستان اور پاکستانی عوام کو آئی ایم ایف کے ساتھ گروی رکھ دیا ہے جوکہ اس قوم کیلئے کسی لمحہ فکریہ سے کم نہیں انہوں نے کہاکہ سلےکٹڈ حکومت کی ناکام داخلہ و خارجہ پالےسےوں کی وجہ سے ملک تباہی کی طرف گامزن ہے جبکہ دوسری جانب عوام پر مہنگائی کے بم گرائے جارہے ہےں جس سے عوام دو وقت کی روٹی کےلئے ترس رہے ہےں اور خودکشےوں پر مجبور ہےں انہوں نے کہاکہ سلےکٹڈ حکمران ہوش کے ناخن لے اور عوام کو رےلےف فراہم کرےں ۔