عوام عمران خان کی ناقص معاشی اور سیاسی پالیسیوں سے تنگ ہیں، یعقوب ناصر

0 233

چیک پوسٹ پر رات کی تاریکی میں بزدلانا حملے سے ہمارے بہادر سیکورٹی فورسز کے حوصلوں کو کسی صورت پست نہیں کیا جاسکتا قوم ملکر افوج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،
لورالائی(امروز ویب ڈیسک ) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے رہنماءو مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کیچ میں دس سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی شدید مذمت کر تے ہوئے کہا کہ چیک پوسٹ پر رات کی تاریکی میں بزدلانا حملے سے ہمارے بہادر سیکورٹی فورسز کے حوصلوں کو کسی صورت پست نہیں کیا جاسکتا قوم ملکر افوج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے وفاقی اور صوبائی حکومت ملکر ایک ایسا میکیزم بنزئیں تاکہ ہمارے افواج کی جانی نقصان نہ ہو۔ یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کرنے والوں کو بیرون ملک سے سپورٹ حاصل ہے لیکن پاکستان اپنے مکار دشمن واضح جواب دیتا ہے کہ ہم کسی صورت اس طرع کے بزدلانا حملوں سے گھبرانے والے نہیں ہم ڈٹ کر دہشت گردی کے خلاف سینہ سپر ہوکر کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بنک اور ائی ایم ایف بلز کی سینٹ سے جلد بازی اور عجلت میں پاس کرنے کی بھی مذمت کرتا ہوں ساری قانون سازی میں اپوزیشن کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ڈپٹی اسپیکر اور چیئرمین سینٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرینگے حکومت نے ایوانوں کو فیکٹری بنا دیا ہے

بلز پاس کرنے کیلئے تمام اراکین کو آن بورڈ لینا چاہیئے حکومت اور اسپیکرز کی زمہ داری ہے بغیر کسی بحث کے جلد بازی میں قانون سازی ملک کے کیلئے نقصان دہ ہے انہوں نے کہا کہ تمام بلز کو اپوزیشن جماعتوں نے عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے کسی صورت ای وی ایم کے تحت 2023 کے الیکشن نہیں ہوسکتے الیکشن کمیشن نے پہلے ہی ای وی ایم پر تحفضات کا اظہا ر کر دیا ہے ہم لاٹھی سرکار کی حکومت کو کسی صورت برداشت کرنے کو تیار نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اپوزیشن کو ایک ہونا وقت کا تقاضا ہے کسی بھی وقت حکومت کا خاتمہ ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ یہ بھی ممکن ہے کہ عمران خان حالات کا مقابلہ نہ کرتے ہوئے مارچ میں قومی اسمبلی ہی کو توڑددینگے

جس سے ہمارا مطالبہ حل ہوجائیگا انہوں نے کہا کہ حکومت کو ہر صورت جانا ہوگا مہنگائی سمیت قومی مفادات کے ایشوز پر ہم حکومت کو ٹف ٹائم دینگے انہوں نے کہا کہ قوم مہنگائی کا رونا رو رہی ہے لیکن بے حس حکومت کا ایک ہی کام رہ گیا ہے کہ وہ عوام پر دن اور رات کو ٹیکسیز لگائیں جسکی مذمت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ عوام عمران خان کی ناقص معاشی اور سیاسی پالیسیوں سے تنگ ہیں ہم نے تہتر سالوں کے تلخ حقائق سے ابھی تک کچھ نہیں سیکھا انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو رہنے دیا

جاتا تو آج ملک کو یہ دن نہ دیکھنے پڑتے انہوں نے کہا کہ ائندہ لوٹوں کو پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ملی گی نواز شریف کے خاتمے میں جہاں ہمارے مقتدر حلقوں کا ہاتھ تھا وہاں عالمی قوتوں نے بھی اپنا کردار ادا کیا جسکا خمیازہ آج ملک بھگت رہا ہے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت کو اب سڑکوں پر آنے سے کسی صورت نہیں روکھا جاسکتا انہوں نے کہا کہ عوام ہی اصل میں تبدیلی لاسکتے ہیں

اگر ملک میں اسی طرع کے جعلی الیکشن ہوتے رہے تو ملک جمہوری طور پر کمزور ہوتا جائیگا ہم ملک کی جڑوں کو مزید کمزور کرنے کی کسی قوت کو اجازت نہیں دینگے انہوں نے کہا کہ ہم حق و سچ کی سیاست کررہے ہیں اور قسم کے نتائج کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.